علمائے اسلام  

سیّد فضل حسین چک سواری والہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد احمد الدین بن سیّد غلام رسول المعروف غلام شاہ کے فرزند دلبند اور اپنے عم بزرگ سیّد اللہ دتہ کے مریدتھے۔صاحب کمال مستجاب الدعوات تھے۔جوان عمرمیں لاولد فوت  ہوئے۔ تاریخ وفات سیّد فضل حسین کی وفات بروزشنبہ نوویں محرم الحرام ۱۳۳۶ھ؁ میں ہوئی۔قبر چک سواری میں ہے۔ مادۂ تاریخ ہے    "خورشید روئے"۔ (سریف التواریخ جلد نمبر ۲)...

سید چراغ محمد چک سواری والہ

  آپ سید اللہ دتہ بن سیّد غلام رسول المعروف غلام شاہ چک سواری والہ کے فرزند ارجمنداورمرید و خلیفہ تھے۔آپ کی والدہ کانام سیّدہ حسن بی بی بنت سیّد صاحبزادہ بن سیّد حسن محمد ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ تھا۔ تاریخ ولادت آپ کی ولادت دسویں ربیع الاوّل ۱۲۹۶ھ؁ میں ہوئی۔تاریخ نام چراغ محمد رکھاگیا۔ علم و اخلاق آپ دینی علم کے واقف تھے۔علم طب میں بھی دسترس تھی۔مارگزیدہ کا علاج آپ کے پاس مجرب تھا۔آپ سادہ طبیعت ۔منکسرالمزاج۔بزرگ خصلت حمیدہ خصائل تھے۔ سار...

سیّدفضل احمد بلواریہ رحمتہ اللہ علیہ

  خلف الرشیدسیّد بدرالدین بن سیّد حسن محمد بن سیّدنورعلی مجذوب ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ ساکن بلوارا۔ تاریخ ولادت آپ کی ولادت پچیسویں شوال ۱۲۹۰ھ؁ میں ہوئی۔ مادۂ تاریخ                "نویدخیریت"۔ اخلاق وعادات آپ روشن رخسار۔بڑے فقیردوست بارعب وجلالیّت تھے۔آپ کی زبان پُرتاثیرتھی۔بزرگوں کے حالات آپ کو بہت یاد تھے۔آپ کے دادا۔پرداداکے حالات میں نے آپ کی زبان سے ہی لکھے ت...

سیّد پیرمحمد رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد فضل عالم المعروف شاہ جی بن سیّد نظام الدین رحمتہ اللہ علیہ کے فرزندِ اکبرتھے۔خرقہ خلافت شیخ گوہر شاہ بن شیخ قدم الدین ہاشمی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کیا۔ آپ کی والدہ کانام سیّدہ سجادہ بیگم بنت سیّد حافظ چراغ عالم ہاشمی رحمتہ اللہ علیہم تھا۔ تاریخ ولادت آپ کی ولادت ۱۲۸۲ھ؁ میں ہوئی۔ مادۂ تاریخ                "عیش بخش"۔ تعلیم و اخلاق آپ نے علم ادب کی...

حکیم حاجی سیّد شاہ محمد پنڈ عزیزوالہ رحمتہ اللہ علیہ

  فرزندسوم سیّد نواب الدین بن سیّد حافظ قمرالدین بن سیّد سبحان علی ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ ۔ علم و فضل آپ علم دین کے عالم تھےاورحکمت و طبابت میں ارسطوئے وقت وافلاطونِ زمان تھے۔تشخیص امراض اوریونانی طریقہ علاج میں لاثانی تھے۔آپ کے ہاتھ میں شفاتھی۔ پنڈ عزیز میں سکونت رکھتے تھے۔ زیارتِ حرمین شریفین آپ زیارت و حج حرمین الشریفین سے مشرف ہوئے اس شرف میں آپ تمام اولاد حضرت نوشہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے یگانہ تھے۔ اولاد آپ کے تین بیٹے ہیں۔ ا۔حکیم ...

سیّد محمد علی نَند گڑھی رحمتہ اللہ علیہ

  خلفِ سوم سیّد ایزد بخش بن سیّد شمس الدین بن سیّد غلام محمد بن سیّد سلطان محمد بن سیّد محمد سعیددُولا رحمتہ اللہ علیہ ۔آپ کی بیعت طریقت و خلافت شیخ چنن شاہ بن شیخ صِدقی شاہ سلیمانی رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔صاحبِ علم و فقرتھے۔ نَندگڑھ میں ورود زیادہ تر علاقہ سیالکوٹ میں آپ کا فیض جاری تھا۔بیمار آپ کے دَم درود سے شفاپاتے تھے۔آپ رَن مَل سے رہائش منتقل کر کے نندگڑھ میں سکونت پذیرہوئے۔ اولاد آپ کے ایک ہی فرزند سیّد خوشی محمد رحمتہ ا...

سیّد امیر عالم رحمتہ اللہ علیہ

  خلف دوم سیّد ایزد بخش بن سیّد شمس الدین بن سیّد غلام محمد بن سیّد سلطان محمد بن سیّد محمد سعید دُولا رحمتہ اللہ علیہ ۔آپ نے بیعت وخلافت شیخ چنن شاہ بن شیخ صِدق شاہ سلیمانی رسول نگری سے حاصل کی۔ آپ بارعب وجلالیّت تھے۔رَن مل میں سکونت رکھتے ۔دنیاسے لاولد انتقال کیا۔ یارطریقت آپ کے ایک خلیفہ میاں محمد الدین بن میاں نبی بخش سچیاری نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ تھے۔اُن کے ذریعہ آپ کا سلسلہ فقر جاری ہے۔ وفات      &nbs...

حکیم فقیر محمد رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد بنے شاہ بن سیّد شیرشاہ رحمتہ اللہ علیہ کے چوتھے بیٹے تھے۔والدہ کا نام مائی نصیباں تھا۔ فنِ طبابت آپ کو فن طبابت میں خاصی مہارت تھی۔یونانی اور ڈاکڑی طریقہ علاج کےماہر تھے۔فن جرّاحی کے خوب ماہر تھے۔حکیم نورمحمد جراح چنبھلی رحمتہ اللہ علیہ جو آجکل مشہور جرّاح ہے۔وہ آپ کا شاگرد ہے۔ شعر خوانی آپ یہ اشعار پڑھاکرتے؂ اگرروزی بدانش برفزددے زناداں تنگ ترروزی بنودے بناداں آنچناں روزی رساند کہ دانااندراں حیراں بماند بیویا...