علمائے اسلام  

شیخ چنن شاہ رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ

  آپ شیخ صِدقی شاہ بن شیخ خان بہادرصاحب رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند ارجمند تھے۔ خلافت و اجازت شیخ پُھلّے شہ بن شیخ فتح الدین صاحب سلیمانی رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے پائی۔ اخلاق و عادات آپ کامل وقت ریاضت ومجاہدہ کرنے والے۔بے سوال۔ذاکرحق۔زاہد بے مثل تھے۔صبروشکرو قناعت میں لاثانی تھے۔اہل دنیاسے نہایت اجتناب رکھتے ۔اگرکوئی شخص نذرانہ نقدی وغیرہ آپ کے آگے رکھتاتوآپ ہاتھ نہ لگاتے۔کوئی دوسراشخص پکڑ کر پہنچادیتا۔ ہر وقت باوضو رہاکرتے۔ ...

شیخ نظام الدین گھنگوالی رحمتہ اللہ علیہ

  خلف الرشید عطأ اللہ بن شیخ عبدالہادی بن شیخ عنایت اللہ صاحب سلیمانی بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ ۔آپ کامل بزرگ تھے۔خرقہ خلافت واجازت اپنے برادرعم زاد شیخ بڈھاصاحب سجادہ نشین سے پایا۔ اولاد آپ کی اولادنہیں تھی۔اس لیے شیخ بڈھاصاحب رحمتہ اللہ علیہ سے اُن کا بڑا بیٹا شیخ احمد لے کراپنامتبنّیٰ بنایااوراپنی جائیداد کا وارث کیا۔ یارانِ طریقت آپ کے مریدوں  سےتین کس صاحب خلافت تھے۔ ۱۔شیخ احمد صاحب مجذوب متبنّیٰ رحمتہ اللہ علیہ   &nbsp...

شیخ بڈھابھلوالی رحمتہ اللہ علیہ

  ؂ شیخ بڈھادستگیراولیأ شاہِ زماں واقفِ سرِّ حقیقت رہنمائے گمرہاں آپ شیخ فیض بخش بن شیخ عبدالہادی صاحب بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداکبراورسجادہ نشین تھے۔اکابراولیائےخاندانِ نوشاہیہ سلیمانیہ سے تھے۔صاحب جذب وسکرو وجدو سماع تھے۔ تعلیم وبیعت و خلافت آپ نے ابتدأمیں ظاہر ی تعلیم پائی۔قرآن مجید قرایت و تجوید سے پڑھا۔ملکہ کتب خوانی ہوگیا۔پھرخواجہ شاہ محمد دہلوی رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت کرکے خرقہ خلافت حاصل کیا۔خواجہ صاحب فقرائے نو...

شیخ بٹھوشاہ بسراوی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ شیخ ہچھےشاہ بن شیخ حمزہ شاہ صاحب جوکالوی رحمتہ اللہ علیہ کے اکلوتے بیٹے تھے۔آپ کی طبیعت میں جلال غالب تھا۔ضلع سیالکوٹ میں تشریف لے گئے۔آپ کے حکم سے جس کسی نے سرتابی کی وہ ضرورسزایاب ہوا۔ منکروں کاسزاپانا ایک مرتبہ سِکّھوں کے ویلنے پررَوہ (گنےکارَس) لینے گئے۔اُنہوں نے دینے سے انکارکردیا۔اورکچھ سخت سُست بھی کہا۔آپ ناکام واپس لَوٹ آئے۔راستہ میں ایک درویش ملا۔اُس نے طعنہ دیاکہ تم نے خوب مزہ سے رَس پی ہے۔آپ کی طبیعت کوجوش آگیااورکہاکہ...

شیخ ناصرالدین ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ شیخ بودلےشاہ بن شیخ حمزہ شاہ صاحب جوکالوی رحمتہ اللہ علیہ کے تیسرے بیٹے تھے۔اپنے دادا صاحب شیخ حمزہ شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کو بھی دیکھاتھا۔ فقرومسکنت آپ کےدل میں دنیاکی محبّت نہ تھی۔اہل فقر۔مسکین طبع۔کامل درویش تھے۔موضع ساہن پال شریف میں سکونت پذیرہوئے۔ طاعون کادُورہونا منقول ہے کہ آپ کی وفات کے بعدایک مرتبہ اس علاقہ میں طاعون پھیل گئی۔ساہن پال میں بھی موتیں واقع ہونےلگیں۔ایک رات میاں صلاح ترکھان ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ کوخواب&nb...

شیخ جیون شاہ مانگہ والارحمتہ اللہ علیہ

  آپ شیخ عبداللہ شاہ بن شیخ دین پناہ صاحب بسراوی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزندتھے۔بیعت و خلافت شیخ پھلّے شاہ بن شیخ فتح الدین صاحب سلیمانی رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے پائی۔ جسمانی ورزش آپ کاقد وقامت بلندوقوی تھا۔جوانی میں جسمانی ورزش کابہت شوق تھا۔ بُگدر اُٹھاتے۔مُنگلی پھراتے۔روزانہ ورزش کیاکرتے بیٹھکیں اور ڈنڈنکالتے۔قوی الامین صاحب یمن و برکت تھے۔کبھی موضع اگرویہ میں اورکبھی موضع مانگہ میں سکونت رکھتے۔ آپ کی بے فرمانی کا نتیجہ منقول ہے کہ مو...

شیخ صِدقی شاہ رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ

  آپ شیخ خان بہادربن شیخ نورجمال صاحب رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ کےاکلوتے بیٹے تھے۔ بیعت و خلافت شیخ جوائے شاہ بن شیخ فتح الدین صاحب سلیمانی سَیدنگری رحمتہ اللہ علیہ سے پائی۔جذب و سُکر آپ کی طبیعت میں غالب تھا۔قلندرانہ طریق رکھتے تھے۔ بے وفاکوسزادینا منقول ہے کہ آپ فضلاں نام ایک قصاب عورت پر عاشق تھے۔اس کو بھی آپ کے ساتھ پوری طرح موانست تھی۔جَب آپ کا وقت وفات قریب ہواتوا س کوبلایااور کہا فضلاں جن آنکھوں سے تونے مجھ کو دیکھاہے۔ان سے کسی ...

شیخ فقیر بخش رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ

  آپ شیخ پُھلے شاہ بن شیخ فتح الدین صاحب رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ کے اکلوتے بیٹے اور مریدوخلیفہ تھے۔صاحب عشق و محبّت و ذوق و شوق تھے۔ نظروں سے غائب ہوجانا آپ قلندرمشرب تھے۔ملنگانہ روش رکھتے۔ملاقیہ طریق تھا۔ رسول نگر میں ایک پنڈت عورت سے آپ کو محبّت ہوگئی۔ایک دن چوبارہ پراُس کے پاس بیٹھے تھے۔برہمنوں کو خبرہوئی۔انہوں نے باہر سے دروازہ مقفل کردیااورآپ کو گرفتارکرکے ایذا پہنچانےکاارادہ رکھتے تھے۔جب لوگوں کا زیادہ ہجوم ہوگیا۔توکسی نے کہاکہ ش...

شیخ فضل بخش بھلوالی رحمتہ اللہ  علیہ

  آپ شیخ عبدالہادی بن شیخ عنایت اللہ صاحب سلیمانی بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اکبراورمریدو خلیفہ و سجادہ نشین تھے۔آپ اسم بامسمّےٰ فیض مجسم تھے۔ برادری میں اصلاح کتاب انوارالقادریہ میں ہے: "اگرمعاصرین برادری کی رخنہ اندازی سے مریدانِ خاندان میں اختلاف و تشتت رونماہوا۔مگر آپ  کے حسن تدبّر اورزورِ تصرّف نے سب فروکردیئےاورسب مطیع و منقاد اور آپ کے فیض سے بہرہ یاب ہو گئے۔دورونزدیک آپ کے کمالات کاشُہرہ تھا"۔ اولاد آپ کے دوبیٹے تھے۔...

شیخ ہچھے شا ہ جوکالوی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ شیخ حمزہ شاہ بن شیخ محمد آفتاب صاحب جوکالوی رحمتہ اللہ علیہ کے تیسرے فرزنداور مریدوخلیفہ تھے۔آپ سخاوت و ایثار میں اپنی مثال آپ تھے۔ہروقت تجلیات ذات میں مستغرق رہتے۔ صدقہ وخیرات منقول ہےکہ آپ کو مویشیوں کابہت شوق تھا۔چارسوبھینیں موجود ہوتی تھیں۔اُن کا دودھ اور مکھن غریبوں میں تقسیم کردیاکرتےتھے اور باوجود اس قدر ثروت کے رعونتِ نفس کوتوڑنے کےلیے گدائی کیاکرتے۔روزانہ نوسیر آٹاجمع کرتے۔اِس کے تین حِصّے کرتے۔ایک ہوائی جانوروں کا۔دوسراا...