شیخ بودلے شاہ جوکالوی رحمتہ اللہ علیہ
آپ عارف کامل اورفقیر اکمل تھے۔آپ شیخ حمزہ شاہ بن شیخ محمد آفتاب صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداکبراورمریدوخلیفہ تھے۔ دنیا سے دل سردہونا منقول ہے کہ آپ اوائل میں زراعت پیشہ کیاکرتے تھے۔ایک دن صبح کے وقت ہَل جوتنے کے لیے اُٹھے اُس وقت چڑیاں بول رہی تھیں۔ان کی آواز سُن کر آپ کو وجد ہوگیا۔دوپہرتک بیہوش پڑے رہے۔جب ہوش آئی تودنیاکی محبّت سے اُٹھ گئی اور ہر دم یادِ الٰہی میں مشغول رہنے لگے۔ اولاد آپ کے چا ر بیٹے تھے۔ ا۔شیخ رکن الدین ...