سیّدنا عبد رضی اللہ عنہ
عرکی ہیں بعض لوگوں نے بیان کیاہے کہ ان کا نام عبیدہے یہ وہی شخص ہیں کے جنھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے دریاکے پانی کی نسبت پوچھاتھا(کہ اس سے طہارت ہوسکتی ہے یانہیں اور حضرت نے فرمایاتھاکہ ہوسکتی ہے)ابن منیع نے کہاہے کہ مجھ کو خبرپہنچی ہے کہ ان کانام عبدہے اور ان کوطبرانی نے ان لوگوں میں ذکرکیاہے کہ جن کا نام عبید تھااورعرکی (ملاح کوکہتے ہیں)ان کانام نہیں ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...