ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا عبدیالیل ابن عمرو رضی اللہ عنہ

  بن عمیرثقفی قبیلہ ثقیف کے سرداروں میں سے یہ بھی ایک سردارتھے۔یہ وہ شخص ہیں کہ ان کوقبیلۂ ثقیف کے لوگوں نے اپنے اسلام کی خبردینے کے لیے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عروہ بن مسعود کے قتل ہونے کے بعدبھیجاتھااور ان کے ساتھ پانچ آدمی اوربھیجے تھے خاندان ثقیف (والے یہ)ارادہ کرتے تھے کہ ان کو (رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس) تنہا بھیجیں مگر یہ (تنہاجانے پر)راضی نہ ہوئے اوران کوخوف ہواکہ مباداکفار میرے ساتھ بھی ویساہی نہ کریں جیساکہ عر...

سیّدنا عبدالواحد رضی اللہ عنہ

  ان کا نسب نہیں بیان کیاگیا۔ان کا تذکرہ باطرقانی نے قرآن پڑھانے والوں میں لکھاہے ابن وہب نے خلاد بن سلیما ن سےنقل کرکے بیان کیاہے کہ جنھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قرآن شریف کو حفظ کیاتھا ان میں سے عبداللہ بن مسعود اور یہ  عبدالواحد بھی تھے(ایک مرتبہ)عبدالواحد نے عبداللہ بن مسعودسے پوچھاکہ تم مجھ کو بتلاؤ اللہ تعالیٰ جو اپنے کلام میں فرماتا ہےکہ تسع وتسعون نعجتہ انثی۱؎کیانعجہ کےنقطہ سے یہ بات معلوم نہیں ہوسکتی کہ ن...

سیّدنا عبدبلال رضی اللہ عنہ

  ان کومستغفری نے صحابہ میں ذکرکیاہے۔ابراہیم بن عرعرہ نے زید بن حباب سے انھوں نے بشر بن  عمران سے انھوں نے اپنے غلام عبداللہ بن عبدہلال سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں بالکل نہیں بھولا (مجھے خوب یادہے)جب میرے والد مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں لے گئے تھے اورعرض کیاتھاکہ اس بچہ کے لیے دعافرمائیے اور برکت بھیجیےاورمیں بالکل نہیں بھولا(مجھے خوب یادہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سرپرہاتھ پھیراتھا بلکہ) رسول خدا صلی الل...

سیّدنا عبدبلال رضی اللہ عنہ

  ان کومستغفری نے صحابہ میں ذکرکیاہے۔ابراہیم بن عرعرہ نے زید بن حباب سے انھوں نے بشر بن  عمران سے انھوں نے اپنے غلام عبداللہ بن عبدہلال سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں بالکل نہیں بھولا (مجھے خوب یادہے)جب میرے والد مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں لے گئے تھے اورعرض کیاتھاکہ اس بچہ کے لیے دعافرمائیے اور برکت بھیجیےاورمیں بالکل نہیں بھولا(مجھے خوب یادہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سرپرہاتھ پھیراتھا بلکہ) رسول خدا صلی الل...

سیّدنا عبدمناف رضی اللہ عنہ

  ابن عبدالاسد بن بلال بن عبداللہ بن عمربن مخزوم سلمہ کے والد اورام المومنین ام سلمہ کے شوہر تھے ان کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام سلمہ سے نکاح کرلیاتھا۱؎۔یہ صحابی بدری ہیں قدیم الاسلام تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں ان کی وفات ہوئی تھی ان کو تذکرہ عبداللہ بن عبدالاسد کے بیان میں گذرچکاہے یہ اپنی کنیت (ابوسلمہ)سے زیادہ مشہورتھے۔ان کا تذکرہ باب الکنیت میں انشاء اللہ تعالیٰ لکھاجائےگا۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔میں ک...

سیّدنا عبدالملک ابن علقمہ رضی اللہ عنہ

   ثقفی ان کو یونس بن حبیب اصفہانی نے ابوداؤد طیالسی کے مسندمیں بیان کیاہے۔ہم کو عبداللہ بن احمد بن عبدالقاہر نے اپنی سند کوابوداؤدطیالسی تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے ہم سے ابوبکرگندم فروش نے بیان کیاوہ کہتے تھے مجھ سے یحییٰ بن ہانی نے عروہ بن قعاس سے انھوں نے ابو حذیفہ سے انھوں نے عبدالملک بن علقمہ ثقفی سے روایت کرکے بیان کیاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (خاندان)ثقیف کاوفد آیااوران لوگوں نے آپ کے سامنے کچھ تحفہ پیش کیاآپ نے ف...

سیّدنا عبدالملک ابن عبادبن جعفر رضی اللہ عنہ

  مخزومی ہیں سعیدبن سائب طائفی نے عبدالملک بن ابی زہیربن عبدالرحمن ثقفی سے روایت کی ہے ان کوحمزہ بن عبداللہ نے قاسم بن حبیب سےانھوں نے عبدالملک بن عباد بن جعفر سے نقل کرکے خبردی کہ انھوں نےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سناکہ میں اپنی امت میں سب سے پہلے جن کی شفاعت کروں گا (وہ)اہل مدینہ اور اہل مکہ اور اہل طائف ہیں اس حدیث کو عبدالوہاب ثقفی نے سعید بن سائب سے انھوں  نے حمزہ بن عبداللہ ابن سبرہ سے انھوں نے قاسم بن حبیب سے انھ...

سیّدنا عبدالقیوم مجبی رضی اللہ عنہ

   ہیں ان کوابوبکربن علی نے صحابہ میں بیان کرکے ہاشم بن قاسم حرانی سے انھوں نے یعلی بن اشدق سے انھوں نے عبدالملک حجبی سے روایت کی ہے کہ (ایک مرتبہ)اہل مکہ کی طرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاگذرہواان لوگوں نے عرض کیایارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)کیاہم آپ کو نبیذ پلا دیں آپ نے فرمایاہاں(پلاؤ)چنانچہ نبیذلائی گئی پھرآپ نے اس میں پانی ملایااورفرمایااے اہل مکہ نبیذ اسی طرح پیاکرو پھران لوگوں نے کہایارسول اللہ ہم لوگوں کوپیاس بہت لگتی ہے اور...

سیّدنا عبدالملک رضی اللہ عنہ

  ابن اکیدریہ (مقام)دومتہ الجندل کے حاکم تھے۔یحییٰ بن وہب بن عبدالملک حاکم دومتہ الجندل نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے والد کوایک خط لکھا(اس وقت) آپ کے پاس مہرنہ تھی (لہذا) اپنے ناخون سے آپ نےاس پرنشان بنادیا اس کوعبدالسلام بن محمد نے ابراہیم بن عمروبن وہب سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے داداسے روایت کی ہے۔ ان کاتذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔ میں کہتاہوں بلاشبہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد...

سیّدنا عبدالمطلب بن ربیعہ رضی اللہ عنہ

  ا بن حارث بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف قریشی ہاشمی ہیں بعض لوگوں نے ان کا نام مطلب بیان کیا ہے ان کی والدہ ام حکم بنت زبیربن عبدالمطلب بن ہاشم ہیں یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بالغ تھے اس کوزبیرنے بیان کیاہےبعض لوگوں نے بیان کیا ہے کہ بچے تھے واللہ اعلم۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے نام کونہیں بدلاتھا یہ مدینہ میں رہتے تھے پھر حضرت عمربن خطاب کی خلافت کے زمانے میں شام چلے گئے تھے اوردمشق میں فروکش ہوئے اور وہیں مکان بنا...