ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا عبدالرحمن ابن معاذ بن عثمان رضی اللہ عنہ

   بن عمروبن کعب بن سعدبن تیم بن مرہ قریشی تیمی طلحہ بن عبیداللہ کے چچازاد بھائی اوررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے ان سے محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی نے روایت کی ہے مگران کو دیکھا نہیں ہے۔ہمیں عبدالوہاب بن علی بن سکینہ نے اپنی سند کوسلیمان بن اشعث تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے ہم سے مسدد نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے عبدالوارث نے حمید اعرج سے انھوں نے محمد بن ابراہیم سے انھوں نے عبدالرحمن بن معاذ سے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتے ...

سیّدنا عبدالرحمن بن معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ

  ا انصاری ہیں ان کا نسب ان کے والد کے تذکرہ میں گذرچکا ہے۔انھوں نے اپنے والد کے ساتھ طاعون عمواس واقع۱۸ھ؁ میں وفات پائی یہ (ایک )بزرگ شخص تھے۔لوگوں نے ان کی بابت اختلاف کیاہے بعض لوگوں نے توکہاہے کہ معاذبن جبل کے کوئی لڑکا ہی نہیں پیداہوا اور زبیرنے کہا ہے عبدالرحمن بن معاذبن جبل نے(مرض)طاعون میں (مبتلا ہوکر)شام میں وفات پائی۔یہ عبدالرحمن ان لوگوں میں سے آخری شخص تھے جوادی بن سعدبرادرسلمہ بن سعد کی اولاد سے باقی رہ گئےتھےیہ تمام لوگ گذرگئے...

سیّدنا عبدالرحمن ن مطیع بن نوفل رضی اللہ عنہ

  ب بن معاویہ انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث روایت کی ہے کہ جس شخص کی نمازعصر فوت ہوجائےالخ مگرایک نام میں دوسرے نام کا داخل کردینا صحیح نہیں ہے اسی طرح ابن طہمان نے عباد بن اسحاق سے انھوں نے زہری سے انھوں نے ابوبکربن عبدالرحمن سے انھوں نے عبدالرحمن سے انھوں نے عبدالرحمن بن مطیع بن نوفل سے روایت کی ہے اورابن ابی ذئب نے زہری سے انھوں نے ابوبکرسے انھوں نے نوفل سے مرسل روایت کی ہے ابونعیم نے کہاہے کہ عبدالرحمن ابن مطیع کا تابعی...

سیّدنا عبدالرحمن ابن مطاع بن عبداللہ رضی اللہ عنہ

   بن غطریف بن عبدالعزی بن جثامہ بن مالک بن لادم بن مالک بن رہم بن یشکر بن مبشربن غوث بن تمیم بن مرکے بھائی ہیں بعض لوگوں نے بیان کیاہے کہ یہ عبدالرحمن کندہ (کے خاندان)سے ہیں اورشرحبیل بن حسنہ کے بھائی تھےاعمش نے زیدبن وہب سے انھوں نے عبدالرحمن بن حسنہ سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس (مکان سے) نکل کر تشریف لائےاورآپ کے پاس سپرکی مانندکوئی چیزتھی۔اسی کوسامنے (پردہ کے لیے ) رکھ کر آپ نے پیشاب کیابعض لوگوں نے (یہ ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن مسعود رضی اللہ عنہ

   خزاعی ہیں انھوں نے شام میں سکونت اختیارکی تھی محمد بن عثمان بن ابی شیبہ نے ان کا تذکرہ لکھاہے اسمعیل ابن عیاش نے سعید بن عبداللہ خزاعی سے انھوں نے ہثیم بن مالک طائی سے انھوں نے عبدالرحمن بن مسعودخزاعی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے اے لوگوں خوشی اور ناخوشی (غرض ہر حال)میں حاکم کی بات کاسننا اور ماننا اپنے اوپرلازم کرلو(تم لوگ)آگاہ رہو بے شک جو شخص سنے اور مانے اس پرکوئی الزام نہیں ہے جوسنے اور ...

سیّدنا عبدالرحمن مزنی رضی اللہ عنہ

   ہیں شریک بن عبداللہ نے عبداللہ بن عبدالرحمن مزنی سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے کہ علی میں (اللہ کی طرف سے)دو خصلتیں عنایت ہوئی ہیں (ان میں)تین (خصلتیں دنیامیں اور تین آخرت میں اور تین (خصلتوں) کی ان کے واسطے امیدکرتاہوں اورایک (خصلت)جوان کے واسطے ہے اس سے میں خوف کرتاہوں اور پوری حدیث بیان کی ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے مختصر لکھ کر بیان کیاہے کہ اس بات کا احتمال ہوتاہے کہ یہ دو...

سیّدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ

  مزنی عمرو کے والد ہیں انھوں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے۔یحییٰ بن شہل نے عمروبن عبدالرحمن سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے اعراف والوں کی کیفیت پوچھی گئی پھرپوری حدیث بیان کی ۔ان کا تذکرہ یہاں پر ابونعیم اور ابوعمر نے لکھاہےاور لوگوں نے عبدالرحمن بن ابی عبدالرحمن کے بیان میں ذکرکیاہے اور ہم نے یہاں پر اس وجہ سے ان کاتذکرہ لکھاہے کہ کوئی شخص ان کا تذکرہ (یہاں پر)نہ دیکھ کریہ خیال کرے کہ ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن مرقع سلمی رضی اللہ عنہ

   ہیں ان کا شماراہل مدینہ میں ہے ان سے ابویزیدمدنی نے روایت کی ہے کہ عبدالرحمن نے کہارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبرمیں ایک ہزارآٹھ سو صحابی کوساتھ لے کرجہاد کیاپھراس کواٹھارہ حصہ پرتقسیم کیا۔خیبراس وقت میوہ جات سے سرسبزتھالوگ میوہ کھانے میں مشغول ہوگئے (جس کی وجہ سے ان سب کو بخارآگیا۔جب بخار میں مبتلاہوئے)توانھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے (اپنی بیماری کی)شکایت کی آپ نے فرمایااے لوگوں بخار اللہ تعالیٰ (کی طرف سے)قیدخانہ ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن مربع قنیطی رضی اللہ عنہ

  ۔ان کا نسب ان کے بھائی عبداللہ کے بیان میں پہلے گذرچکاہے۔یہ انصاری حارثی ہیں غزوۂ احد اور اس کے بعد کے تمام غزوات میں شریک تھے جسرابوعبیدکے واقعہ میں شہیدہوئے یہ دونوں (یعنی عبدالرحمن اورعبداللہ ہذیہ ابن مربع اورمرارہ بن مربع کے بھائی ہیں۔ ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدالرحمن بن مدلج رضی اللہ عنہ

  ا ان کوابن عقدہ نے بیان کیاہےاوراپنی سندکے ساتھ ابوغیلان یعنی سعدبن طالب سے انھوں نے ابواسحاق سے انھوں نے عمرو ذی مراوریزید بن نثیع اورسعید بن وہب اورہانی بن ہانی سے روایت کی ہے ابواسحاق نے کہاہے کہ مجھ سے بے شمارلوگوں نے بیان  کیاکہ حضرت علی نے لوگوں کو کوفہ کے میدان میں قسم دے کرپوچھاکہ کن لوگوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کےمن کنت مولاہ فعلی مولاہ اللہم وال من والاہ وعادوم من عاداہقول کوسناہے(جس نے سناہوبیان کرے یہ سن کے)کچھ لوگ...