(سیدنا) جابر ابن الازرق (رضی اللہ عنہ)
غاضری۔ ان کا شمار اہل حمص میں ہے ان سے ابو راشد حبرانی نے رویت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں رسول خدا ﷺ کے حضور میں ایک سواری پر کچھ مال لے کر حاضر ہوا (حضرت سفر حجۃ الوداع میں تھے اور لوگوں کے بیچ میں گھرے ہوئے تھے) میں اپنی اونٹنی کو حضرت کی طرف بڑھاتا رہا یہاں تک کہ میں وہاں تک پہنچ گیا پھر آنحضرت علیہ السلام چمڑے کے ایک خیمہ میں فروکش ہوئے اور (خیمہ کے) دروازہ پر (محافظت کے لئے) تیس آدمیوں سے زیادہ تھے ان کے اپس کوڑے تھے میں قریب گیا...