(سیدنا) تمیم (رضی اللہ عنہ)
ابن سلمہ۔ ان کی حدیث خالد حذاء نے بواسطہ ایک شخص کے ان سے روایت کی ہے ہ انھوںنے کہا اس حال میں کہ ہم نبی ﷺ کے پاس تھے کہ یکایک ایک شخص آپ کے پس سے لوٹا میں نے اسے پشت کی طرف سے دیکھا کہ وہ عمامہ باندھے ہوئے تھے اس نے اپنا عمامہ کچھ پیچھے بھی لٹکایا تھا میں نے پوچھا کہ یارسول اللہ یہ کون شخص ہے آپنے فرمایا کہ یہ جبریل علیہ السلامہیں ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے اور کہاہے کہ تابعین میں بھی ایک شخص تمیم بن سلمہ ہیں وہ ابو الزبیر سے ا...