ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا وحوح رضی اللہ عنہ

بن اسلت: اسلت کا نام عامر بن حبشم بن دائل بن زید بن قیس بن عامر بن مرہ بن مالک انصاری تھا۔ وحوح رضی اللہ عنہ ابو قیس شاعر کے بھائی تھے، جو مسلمان نہیں ہوا تھا زبیر نے اپنے چچا سے، انہوں نے عبد اللہ بن محمد بن عمارہ سے روایت کی کہ وحوح کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی وہ غزوۂ خندق اور بعد کے تمام غزوات میں شریک رہے۔ اور جب وہ ابو عامر راہب کے ساتھ مکہ کو روانہ ہوئے تو ابو قیس نے ان کے بارے میں مندرجہ ذیل اشعار کہے: وحوما ادی ...

سیّدنا نویرہ رضی اللہ عنہ

مقاتل بن حیان نے قتاوہ سے انہوں نے نویرہ سے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں رہے ہیں سُنا آپ نے فرمایا کہ جو شخص میری احادیث میں سے چالیس حدیثیں میری امت کے لیے محفوظ کرلے گا۔ قیامت کے دن اس کا حشر علمائے امت میں ہوگا۔ ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا ہدم رضی اللہ عنہ

بن مسعود: ابن ماکولا نے ان کا نام ہدم نہ کسرۂ اول و سکون دوم لکھا ہے اور ان کا نسب ہدم بن مسعود بن عدی بن بجاد بن مالک بن غالب بن قطیعہ بن عبس العبسی ہے یہ ان نو آدمیوں میں شامل تھے جو ان کے قبیلے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے یہ ابن کلبی کا قول ہے ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔...

سیّدنا معاویہ رضی اللہ عنہ

بن نفیع: انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی۔ ان کی حدیث، جسے صلت البکری نے معاویہ بن نفیع سے روایت کیا ہے۔ موقوف ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم عید کے دن اکٹھے ہُوئے اور انہوں نے ہمیں نماز پڑھائی۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا نواس رضی اللہ عنہ

بن سمعان بن خالد بن عمرو بن عبد اللہ ابو بکر بن کلاب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ عامری کلابی شامی شمار ہوتے ہیں روایت ہے کہ ان کے والد سمعان بن خالد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعا فرمائی اس کے بعد جناب سمعان نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جوتوں کا ایک جوڑا پیش کیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول فرمالیا پھر انہوں نے اپنی بہن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زجیت میں دے دیا، ل...

سیّدنا نُوْبَہ رضی اللہ عنہ

(حدیث زائدہ میں ان کا ذکر آیا ہے) عاصم بن ابی وائل نے مسروق سے انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مرض بڑھ گیا(اس واقعے کو مسروق نے بالتفصیل بیان کیا ہے) اس حدیث کے آخر میں حضرت عائشہ نے فرمایا کہ ایک دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مرض میں کچھ افاقہ محسوس کیا تو بریرہ اور نوبہ کے سہارے آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجرے سے باہر نکلے امیر ابو نصر بن ماکولا نے ا...

سیّدنا ہشم رضی اللہ عنہ

بن عتبہ بن ابی وقاص: ابو وقاص کا نام مالک بن اہیب بن عبد مناف بن زہرۃ القرشی الزہری ہے یہ صاحب سعد بن ابی وقاص کے بھتیجے تھے کنیت ابو عمرو اور عرف مرقال تھا مکہ کی فتح کے موقعہ پر ایمان لائے اور کوفے میں سکونت اختیار کرلی۔ ان کا شمار بہادروں اور فضلا میں ہوتا تھا جنگ یرموک میں ان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی تھی جلولا کی جنگ میں شریک تھے جس میں ایرانیوں کو فاش شکست ہوئی تھی اس فتح کو فتح الفتوح کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس میں مالِ غنیمت اٹ...

سیّدنا ہالہ رضی اللہ عنہ

بن ابی ہالہ تمیمی اسیدی: ہم ان کا نسب نباش بن ابی ہالہ کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں اور وہ ہند بن ابی ہالہ کے(جو بنو عبد الدار بن قصی کے حلیف تھے) بھائی تھے اور ان کی والدہ ام المومنین حضرت خدیجہ تھیں جو بعد میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آئی تھیں انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی اور ان کے بیٹے نے ان سے روایت کی ابو عمر ابن مندہ اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے اور ابن مندہ نے ان کے ترجمے میں ہند بن ابی ہالہ...