ابواسیدالساعدی رضی اللہ عنہ
ابواسید الساعدی،ان کا نام مالک بن ربیعہ یا بلال بن ربیعہ تھا،لیکن مالک زیادہ مشہور ہے،ہم مالک کے ترجمے میں ان کا نسب بیان کرآئے ہیں،یہ بنوساعدہ سے انصاری خزرجی ہیں،غزوۂ بدر میں شریک تھے،ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نےابنِ اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بدراز بنوساعدہ مالک بن ربیعہ کا نام لیا ہے،وہ حجازی تھے،ان سے سعد بن سہل نے روایت کی،وہ کہنے لگے اگر میری آنکھیں بے نور نہ ہوجاتیں،تومیں آپ کو وہ گھاٹی دکھاتا،جہاں ...