ضیائے صحابہ کرام  

ابوالمعلی رضی اللہ عنہ

ابوالمعلی جوابوالاسود اسلمی کے داداتھے،یہ حسن سمرقندی کاقول ہے،اوران سے کوئی سند مذکور نہیں، ہاں ان سے دربارۂ قربانی ایک حدیث مروی ہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے،اورلکھا ہے، کہ انہیں علم نہیں ،کہ کسی اورنے بھی ان کا نام ابوالمعلی لکھاہے۔ ...

ابومعمر رضی اللہ عنہ

ابومعمر،ان کاقول ہے،کہ وہ اہل ِبیت کورات کو کہانیاں سنایاکرتے تھے،ان کی حدیث کومعلی واسطی نے عبدالحمیدبن جعفرسے،انہوں نے ابن ابی جعفرسے،انہوں نے ابومعمرسےروایت کیا،لیکن یہ اسناد مجہول ہے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوکاہل احمسی رضی اللہ عنہ

ابوکاہل احمسی رضی اللہ عنہ یابقول ابوعمربجلی،ابونعیم نے احمسی لکھاہے،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہےکسی نےقیس بن عائد اورکسی نے عبداللہ بن مالک لکھاہے،انہیں صحبت اور رویت نصیب ہوئی،اپنی قوم کے سردارتھے،اورکوفی شمارہوتے تھے،حجاج بن یوسف کے عہد میں فوت ہوئے۔ ابوالقاسم یعیش بن صدقہ بن علی الفقیہہ نے باسنادہ،ابوعبدالرحمٰن نسائی سے،انہوں نے یعقوب بن ابراہیم سے،انہوں نے ابن ابی زائدہ سے،انہوں نے اسماعیل بن ...

ابوکبیرہذلی رضی اللہ عنہ

ابوکبیرہذلی رضی اللہ عنہ شاعر:ابویقظان سے مروی ہے،کہ ابوکبیراسلام قبول کرکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،اورگزارش کی کہ انہیں زناکی اجازت دی جائے،فرمایا،کیاتم دوسروں کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس کی اجازت دوگے،کہا نہیں،فرمایا،جوچیزتم دوسروں کے لیے جائز خیال کرتے ہواپنے لیے کیوں درست نہیں سمجھتے،اس پر حسان بن ثابت نے ذیل کے دواشعار کہے۔ ۱۔سالت ھذیل رسول اللہ فاحشتہ ضلت ھذیل بماسالت ولم تصب ...

ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ

ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ:انماربنومذحج سے ہے،ابن عیسیٰ نے تاریخ حمص میں ان صحابہ کا ذکر کیاہے،جووہاں آگئے تھے،انہوں نے ابوکبشہ کوانماری لکھاہےاوران کے بارے میں لوگوں نے ہم سے اختلاف کیاہے،بعض کاقول ہےکہ وہ انمارِغطفان سے تھے،بعض کہتے ہیں کہ وہ بنو لخم سے تھے،ابواحمدعسکری انہیں انماربن بغیض بن ریث بن غطفان سے منسوب کرتے ہیں،ابن ابی عاصم انہیں انماربن اراش بن عمروبن غوث سے بتاتے ہیں۔ اسی طرح ان کے نام می...

ابوکبشہ رضی اللہ عنہ

ابوکبشہ رضی اللہ عنہ مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،تمام غزوات میں شامل رہے،ابوجعفرنے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلہ شرکائے غزوۂ بدرازبنوہاشم ابوکبشہ مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکرکیاگیاہے،نیزموسیٰ بن عقبہ نےانہیں بدریوں میں شمارکیاہے، ابنِ ہشام کے مطابق وہ اہلِ فارس سے تھے،ان کے علاوہ بعض اورلوگوں کا خیال ہے،کہ وہ دوس کے باشندے تھے،ایک روایت کے مطابق ان کا مولد مکہ تھا،آپ صلی اللہ ع...

ابوکلیب الجہنی رضی اللہ عنہ

ابوکلیب الجہنی رضی اللہ عنہ:ان کی اولادان کی حدیث کی راوی ہے،یہ حجازی شمارہوتے ہیں،واقدی نے محمد بن مسلم سے،انہوں نے عثیم بن کلیب الجہنی سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے داداسےروایت کی،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوغروبِ آفتاب کے بعدعرفہ سے نکلتے دیکھا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصدمزدلفہ میں جلتی آگ تک پہنچناتھا،چنانچہ آپ اس کے بائیں طرف اُترے،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ذکرکیاہے،ابوموسیٰ کہتے ہیں،ابونعیم ن...

ابوکریمہ رضی اللہ عنہ

ابوکریمہ رضی اللہ عنہ:ایک روایت میں ان کا نام مقدام بن معدیکرب ہے،ابوموسیٰ نے اذناً ابوطاہر یحییٰ بن ابوالفضل المحاملی سےمکہ میں،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابوالحسین بن بشران سے،انہوں نے ابوالحسین جوزی سے،انہوں نے عبداللہ بن محمدبن عبیدسے،انہوں نے خلف بن ہشام البزازسے،انہوں نے ابوعوانہ سے،انہوں نے منصورسے،انہوں نے شعبی سے، انہوں نے ابوکریمہ سےروایت کی،مہمان کی شب بسری کا بندوبست ہرمسلمان پر ضروری ہے،اگر وہ دوسری...

ابوکثیر رضی اللہ عنہ

ابوکثیر رضی اللہ عنہ،بنوتمیم الداری کے آزادکردہ غلام تھے،ابوبشردولابی نے ابن اسحاق بن سوید الرملی سے،انہوں نے عبیداللہ بن عبدالملک بن ابی کثیرسے روایت کی ،کہ انہوں نے سوبرس زندگی پائی تھی،وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے تمام بن وہب یسح بن اصبح داریین سے سنا،ان دونوں نے عبدالملک بن ابی کثیرسے،جوتمیم الداری کے مولیٰ تھے،انہوں نے ابن کثیرسے سُنا،کہ وہ بنوتمیم کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئےاورمیں لڑکاتھا،...