ضیائے صحابہ کرام  

ابوفاطمہ دوسی یاازدی رضی اللہ عنہ

ابوفاطمہ دوسی یاازدی یابشی یا ضمری،بقولِ ابوعمران کانام عبداللہ تھا،لیکن روایت مشکوک ہے،شام سے مصر چلے گئے اوروہاں گھربنالیا،ایک روایت کی رُو ست وہ ازدی شامی تھا،کسی نے یشی مصری لکھا ہے،ابن ِیونس کے مطابق ازدی یشی تھے،حالانکہ وہ دوسی ہیں،فتح مصر میں شریک تھے،ان سے کثیر بن کلیب اوراباس بن ابوفاطمہ نے روایت کی۔ مسلم بن ابوعقیل مولیٰ زبیر نے عبداللہ بن ایاس بن ابوفاطمہ دوسی سے،انہوں نے اپنے والدسے، ا...

ابوسلالہ اسلمی یاابوسلالہ سلمی رضی اللہ عنہ

ابوسلالہ اسلمی یا ابوسلالہ سلمی یاابوسلام سلمی،اکثر نے ان کاشمار صحابہ میں کیا،عاصم بن عبداللہ نے عبداللہ بن عبیداللہ سے،انہوں نے ابوسلالہ اسلمی سےروایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جلدی ہی تم میں ایسے زعماپیداہوں گےکہ تمہارارزق ان کے قبضے میں ہوگا،وہ تم سے باتیں کریں گے،اورجھوٹ بولیں گے،بداعمالی کا مرتکب ہونگے اورتم سے اس وقت تک خوش نہ ہوں گے،جب تک تم ان کی بدعملی کے مداح نہیں بنوگے،ان کے جھوٹ کی تصد...

ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن رحمتہ اللہ علیہ

ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن ایک صحابی سے،ابوالیمان نےشعیب سے،انہوں نےزہری سے،انہوں نے ابوسلمہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کیا،کہ حضورِاکرم نےبنوہذیل کی دوعورتیں جھگڑے میں،کہ ایک نےدوسری پرتیراندازی کی تھی،فیصلہ فرمایاتھا۔ اس حدیث کوامام مالک نے مؤطامیں زہری سے،انہوں نےابوسلمہ سے،انہوں نےابوہریرہ سے روایت کیا،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنے والدسے،انہوں نےمحمدبن جعفر سے، انہوں نے شعبہ سےروایت ک...

ابوخالد المخزومی رضی اللہ عنہ

ابوخالد المخزومی،خالد بن ابوخالد قرشی مخزومی کے والد تھے،ان سے ان کے بیٹے خالد نے حضورِ اکرم سے طاعون کے بارے میں اس طرح حدیث سُنی،جس طرح اسامہ وغیرہ نے تبوک میں حضوراکرم سے سنی تھی،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوخراش ہذلی رضی اللہ عنہ

ابوخراش ہذلی،شاعر تھےاور ان کا نام خویلد بن مرہ بن عمروبن معاویہ بن تمیم بن سعد بن ہذیل ہے،اتنے تیزرفتار تھے کہ دوڑ میں گھوڑے سے آگے نکل جاتے تھے،زمانۂ جاہلیت میں عرب کے بہادروں میں شمار ہوتے تھے،اسلام قبول کیا،تو نہایت اچھے آدمی ثابت ہوئے۔ جمیل بن معمر الجمحی نے ان کے بھائی زہیر کو جن کاعرف عجوہ تھا،اور اسلام لاچکے تھے،فتح مکہ کے موقع پر قتل کردیا گیاتھا،اور جمیل ابھی کافر تھا،اور ایک روایت م...