ضیائے صحابہ کرام  

ابومالک قرظی رضی اللہ عنہ

ابومالک قرظی رضی اللہ عنہ:انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوپایااوراسلام قبول کیا، ان کا نام عبداللہ تھا،ان کی حدیث یزید بن ہاد ثعلبہ بن مالک سے روایت کی،ان کاذکر پہلے گزرچکاہے، ابومالک یمن کے یہودی تھے،انہوں نے بنوقریظہ کی ایک عورت سے شادی کرلی تھی،اورانہی سے منسوب ہوگئے،یہ خود بنوکندہ سے تھے،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

ابومالک رضی اللہ عنہ

ابومالک نام نامعلوم،عبدالرحمٰن بن زیدالعمی نے اپنے والد سےروایت کی،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس نے اسلام میں میں اسی برس گزارے،اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام فرمادے گااور جنت کے اونچے درجوں میں اس کا مقام ہوگا،ابن مندہ اورابونعیم نےا ن کا ذکرکیاہے،ہاں البتہ ابن مندہ نے عبدالرحمٰں بن زیدلکھا ہے،لیکن درست نام عبدالرحیم ہے۔ ...

ابومراوح غفاری رضی اللہ عنہ

ابومراوح غفاری رضی اللہ عنہ:مدنی تھے،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم کے عہد میں پیداہوئے، بقولِ ابوداؤد سجستانی انہیں صحبت ملی،اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعائے برکت فرمائی، ابن مندہ اورابونعیم نے ان کی حدیث کی روایت عاصم سے،انہوں نے احمدبن فرج سے،انہوں نے ابن ابی مزیک سے،انہوں نے ربیعہ سے،انہوں نے عثمان سے،انہوں نے زیدبن اسلم سے،انہوں نے ابوالمراوح یشی سے روایت کی،کہ حضوراکرم صلی اللہ وسلم نے فرمایاکہ اللہ ...

ابومرہ بن عروہ الثقفی رضی اللہ عنہ

ابومرہ بن عروہ الثقفی رضی اللہ عنہ:ہم ان کا نسب ان کے باپ کے ترجمے میں بیان کرآئے ہیں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدمیں پیداہوئے،انہیں اوران کے والدکوصحبت نصیب ہوئی،ان کے والدکبارصحابہ میں سے تھے،ابوعمرنے اسی طرح مختصراً ان کا ذکرکیاہے،واقدی لکھتے ہیں کہ عروہ بن مسعود کے دونوں بیٹےابوملیح اور ابوملیح آپ کی خدمت میں حاضرہوئے،اپنے والد کے قتل کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کوبتایااوراسلام قبول کرلیا۔ ...

ابن مرحب رضی اللہ عنہ

ابومرحب رضی اللہ عنہ:ایک روایت میں ابن مرحب مذکورہے،اورایک دوسری روایت کیں مرحب آیاہےانہیں صحبت ملی،ان سے شعبی نے روایت کی۔ ابواحمدبن سکنینہ الصوفی نے باسنادہ،ابوداؤدسلیمان بن اشعث سے،انہوں نے محمد بن صباح بن سفیان سے،انہوں نے ابن ابی خالدسے،انہوں نے شعبی سے،انہوں نے ابومرحب سے روایت کی کہ عبدالرحمٰن،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی قبرمیں اترے تھے،انہوں نے کہا،گویامیں اب بھی ان چارآدمیوں کودیکھ رہاہوں،ابن مندہ اورابونعیم ن...

ابومرثدغنوی رضی اللہ عنہ

ابومرثدغنوی رضی اللہ عنہ:ان کانام کنازبن حصین بن یربوع بن طریف بن خرشہ بن عبید بن سعد بن عوف بن کعب بن جلان بن غنم بن غنی بن اعصربن سعدبن قیس عیلان اورایک اورروایت میں کنازآیاہےمگرپہلی روایت زیادہ مشہورہے،وہ حمزہ بن عبدالمطلب کے حلیف اورہم عمرتھے،ابومرثد اورانکے بیٹےغزوہ بدرمیں موجودتھے۔ ابوجعفربن سمین نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے غزوۂ بدرازخلفائے بنوہاشم ابومرثد اوران کے ب...

ابومرہ طائفی رضی اللہ عنہ

ابومرہ طائفی رضی اللہ عنہ:بقول حضرمی وہ صحابی ہیں،ابوموسیٰ کتابتہً حسن بن احمدسے،انہوں نے احمدبن عبداللہ سے،انہوں نے محمدبن محمدسے،انہوں نے محمدبن عبداللہ بن سلیمان سے،انہوں نے عبداللہ بن حکم سے،انہوں نے یحییٰ بن اسحاق سے،انہوں نے سعید بن عبدالعزیزسے،انہوں نےابومرہ طائفی،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کی،اللہ تعالیٰ نے فرمایا،اے ابن آدم!اگرتودن کے ابتدائی حصےمیں چاررکعت نمازاداکریگاتووہ نمازتجھے دن کے...

ابومریم غسانی رضی اللہ عنہ

ابومریم غسانی رضی اللہ عنہ:ابوبکربن عبداللہ بن ابومریم کے داداتھے،ان سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکرگزارش کی،یارسول اللہ!آج رات کومیرےگھر ایک بچّی پیداہوئی ہے،اس کانام تجویزفرمادیجیئے،فرمایا،آج رات مجھ پرسورۂ مریم اتری ہے،اس لیے اس کانام مریم رکھ دو،اس سے ان کی کنیت ابومریم ہوگئی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک رہے۔ ابوحاتم رازی لکھتے ہیں،میں نے ابومریم کے ایک...

ابومریم کندی رضی اللہ عنہ

ابومریم کندی رضی اللہ عنہ:ایک روایت میں ازدی ہے،شامی شمارہوتےہیں،اسماعیل بن عیاش نے صفوان بن عمروسے،انہوں نے حجربن مالک سے،انہوں نے ابومریم کندی سے،انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،میں ایک گوہ لے کرحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا،آپ نے فرمایا،یہ اوراس سےملتےجلتےحشرات الارض گزشتہ عہدکی وہ قومیں ہیں،جنہوں نے خداکی نافرمانی کی اوراللہ نے انہیں مسخ کرکے حشرات الارض بنادیا۔ ایک ر...

ابومریم سکوتی رضی اللہ عنہ

ابومریم سکوتی رضی اللہ عنہ:ان سے یہ حدیث مروی ہے، "من ولاہ من امورالمسلمین شئیاً"، ابن ابی عاصم نے ان کاذکرکیاہے،اورانہیں ازدی لکھاہے،اوران سے یہ حدیث روایت کی ہے،یحییٰ بن محمود نے اجازتاًباسنادہ تاابن ابی عاصم،ہشام بن عمارسے،انہوں نے صدقہ بن خالدسے،انہوں نے یزیدبن ابومریم سے،انہوں نے قاسم بن مخمیرہ سے،انہوں نے ایک فلسطینی سے،جس کی کنیت ابومریم تھی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے سناکہ جس شخص کواللہ تعال...