علمائے احناف  

مناظر اہلسنت حضرت علامہ مولانا نور الاحمد صاحب عرف صاحب حق

مناظر اہلسنت حضرت علامہ مولانا نور الاحمد صاحب عرف صاحبِ حق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالمانا للہ وانا الیہ راجعون آزاد کشمیر ،ضلع دیر،مناظرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا نور الاحمد صاحب عرف صاحبِ حق کا ۲۱ ذوالقعدۃ ۱۴۳۷ ہجری بروز جمعرات بمطابق ۲۵ اگست ۲۰۱۶ء کو رضائے الٰہی عزوجل سے انتقال ہوگیا ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ حضرت کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ نماز جنازہ ۲۵ اگست 11بجے خوشمقام عیدگاہ نزدجامعہ منظرالاسلا...

حضرت شیخ ابو عبد الرحمن بشر بن غیاث المریسی

حضرت شیخ ابو عبد الرحمن بشر بن غیاث المریسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ          بشربن غیاث بن عبد الرحمٰن مریسی معتزلی : عالم فاضل،فلسفی،متکلمی،صاحب ورع وزہد لیکن مرجی تھے۔ امام اعظم کی صحبت حاصل کی اور ان سے تھوڑا سا اخذ بھی کیا پھر امام ابو یوسسف کی صحبت  اختیا ر کرکے ان سے تفقہ کیا اور حدیث کو سُنا اور نیز حماد بن سلمہ اور سفیان بن عینیہ وغیرہ سے حدیث کو سما عت کیا یہاں تک کہ فائق ہو کر امام ا بو یوسف کے...

حضرت شیخ ابو عبد الرحمن بشر بن غیاث المریسی

حضرت شیخ ابو عبد الرحمن بشر بن غیاث المریسی الفقیہ الحنفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  صاحب ارشاد  و مشائخ میں سے تھے، آپ کے والد کا نام غیاث تھا۔ مریس گاؤں میں رہتے تھے۔ یہ گاؤں مصر کے مضافات میں سے تھا، آپ فرمایا کرتے دنیا میں لگنے والے دل آخر کار مایوس ہوتے ہیں، آپ فرمایا کرتے کہ مجھے زندگی بھر کسی صوفی کا قول مطمئن نہ کرسکا۔ تاوقتیکہ مجھے قرآن و حدیث کی گواہی نہ ملی۔ آپ کی وفات ماہ ذوالحجہ ۲۱۸ھ میں ہوئی۔ خواجہ جن و انس و شیخ بشر رحلتش...

حضرت شیخ عثمان زندہ پیر صابری

حضرت شیخ عثمان زندہ پیر صابری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:خواجہ شیخ عثمان۔لقب:زندہ پیر۔مکمل نام: حضرت خواجہ شیخ عثمان المعروف زندہ پیر چشتی صابری۔سلسلہ نسب:شیخ عثمان بن شیخ عبدالکبیر چشتی صابری بن قطب العالم شیخ عبد القدوس گنگوہی۔(علیہم الرحمہ) تحصیلِ علم:  آپ نے  تمام ظاہری وباطنی علوم کی تحصیل وتکمیل اپنے والدِ گرامی سے کی،اور اپنے وقت علماء ومشائخ میں ممتاز ہوئے۔ بیعت وخلافت:  آپ اپنے والد گرامی شیخ عبدالک...

حضرت پیر طریقت خواجہ محمد حضرت سیفی شہید

حضرت پیر طریقت خواجہ محمد حضرت سیفی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بروز جمعۃ المبارک مورخہ ۱۵ ذوالقعدۃ ۱۴۳۷ہجری بمطابق ۱۹ اگست ۲۰۱۶ء کو حضرت پیر طریقت خواجہ محمد حضرت سیفی اور ان کے صاحبزادے شیخ الحدیث حضرت علامہ غلام حضرت حنفی سیفی رحمہما اللہ کو  پشاور میں دشمنانِ دین و مذہب نے شہید کردیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون موت العالِم موت العالَم...

حضرت شیخ الحدیث علامہ غلام حضرت حنفی سیفی شہید

حضرت شیخ الحدیث علامہ غلام حضرت حنفی سیفی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بروز جمعۃ المبارک مورخہ ۱۵ ذوالقعدۃ ۱۴۳۷ہجری بمطابق ۱۹ اگست ۲۰۱۶ء کو شیخ الحدیث حضرت علامہ غلام حضرت حنفی سیفی اور ان کے والد ماجد حضرت پیر طریقت خواجہ محمد حضرت سیفی  رحمہما اللہ کو  پشاور میں دشمنانِ دین و مذہب نے شہید کردیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون موت العالِم موت العالَم ...

حضرت شیخ قاضی محب اللہ بن عبد الشکور بہاری صاحب مسلم الثبوت

حضرت شیخ قاضی محب اللہ بن عبد الشکور بہاری صاحب مسلم الثبوت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           قاضی محب اللہ بہاری بن عبد الشکور: علوم کے بحرذخار،فقیہ،اصولی، منطقی،حاوئ فروع واصول،نتیجۃ السلف حجۃ الخلف تھے۔موضع کرہ میں جو مضافات بہار میں واقع ہے،پیدا ہوئے اوائل کتب درسیہ کو متفرق مقامات سے حاصل کیا، پھر درس قطب شمس آبادی میں داخل ہوئے جہاں سے بحر علوم اور بدر بین النجوم ہوکر دکھن کو تشریف لے گئے اور شاہ ع...

عبد الملک ہمدانی  

           عبد الملک بن ابراہیم بن احمد ابو الحسن بن ابی الفضل ہمدانی: علوم ابراہیم بن محمد دہستانی شاگرد علی صندلی تلمیذ حسین صیمری سے حاصل کیے اور طبقات حنفیہ و شافعیہ تصنیف کیا۔ ماہ شوال ۵۲۱؁ھ میں وفات پائی۔ ’’نور دارین‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

 عبد الحمید بغدادی

           عبد الحمید بن عبد العزیز بصری بغدادی: عالم فاضل ثقہ پرہیز گار رنون حساب ہو فراض میں ماہر کامل اور عمل محاضر و سجلات میں حاذق اور قاضی القضاۃ تھے،ابو حازم کنیت تھی۔علم عیسٰی بن ابان تلمیذ امام محمد اور نیز بکر بن محمد عمی اور ہلال بن یحییٰ بصری سے پڑھا اور اخذ کیا اور آپ سے امام طحطاوی اور ابو طاہر دباس نے تفقہ کیا اور ابو الحسن کرخی نے آپ سے مصاحبت کی۔آپ اصل میں بصرہ کے رہنے والے تھے جو...

مولانا سماء الدین

            مولانا سماء الدین: جامع علوم عقلیہ و نقلیہ،واقف فنون رسمیہ وظاہریہ، صاحب تقویٰ دورع و قناعت تھے۔علوم مولانا سناء الدین سے جو میر سید شریف جرجانی کے شاگردوں میں سے تھے حاصل کیے۔پہلے آپ ملتان میں رہا کرتے تھےمگر سبب بعض وقائع کے جو وہاں روداد ہوئے وہاں سے تنہا نکل کر دہلی میں آئے اور یہیں توطن اختیار کیا۔اخیر عمر میں بسبب کبر سنی کے آپ کی بصارت زائل ہوگئی۔بغیر علاج کے خدا تعالیٰ نے آپ کو...