علمائے احناف  

حضرت مولوی سعد الدین صادق

حضرت مولوی سعد الدین صادق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ            مولوی سعد الدین[1]صادق بن مولوی امان اللہ شہید: ۱۱۲۷؁ھ میں پیدا ہوئے،اپنے والد ماجد سے علوم حاصل کر کے مسندِ افادت پر متکی ہوئے اور اکثر مباحثات میں اپنے ہمعصروں پر غالب رہے،بعد ۳۸روز شہادت والد ماجد کے ۳۲؍ ماہ ذی الحجہ ۱۱۵۱؁ھ میں وفات پائی اور اپنے باپ کے پاس مدفون ہوئے۔  1۔ کشمیری نزہت الخواطر‘‘ (مرتب) (حدائق الحنفیہ)&nb...

حضرت شیخ ابو المظفر شمس الدین یوسف بغدادی

حضرت شیخ ابو المظفر شمس الدین یوسف بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           یوسف بن فرغلی بن عبداللہ بغدادی: حافظ ابو الفرج ابن جوزی کے نواسہ تھے جو ۵۸۱؁ھ میں بغداد میں پیدا ہوئے۔ابو المظفر کنیت شمس الدین لقب تھا۔ بڑے ذکی،عالم فاضل،فقیہ محدث،واعظ فائق اقران اور فارس میدان بحث تھے۔ آپ کی مجلس میں بڑے بڑے علماء و فضلاء و صلحاء اور ملوک و امراء دوزراء شامل ہوتے تھےجس میں نزہت قلوب وابصار حاصل ہوتی تھی اور و...

حضرت علامہ مفتی محمد یوسف سہالوی

حضرت علامہ مفتی محمد یوسف سہالوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ            مفتی محمد یوسف بن مفتی محمد اصغر مفتی ابی الرحیم[1] بن ملا محمد یعقوب بن مولانا عبد العزیز بن ملا سعید ملا قطب الدین الشہید السہاولی: اپنے زمانہ کے جمال و کمال میں یوسف اور جامع فروع واصول اور ھاوی معقول و منقول،متعب،متہجد، صاحب ریاضت و مجاہدت و مکاشفہ تھے،۱۲۲۳؁ھ میں پیدا ہوئے اور اکثر کتب درسیہ کو اپنے والد سے پڑھا اور مولانا احمد ...

حضرت مولانا خادم احمد

حضرت مولانا خادم احمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ            مولانا خادم احمد بن مولانامحمد مبین: جامعِ معقول و منقول،حاوئ فروع واصول،علامۂ زمانہ تھے۔اکثر علوم اپنے والد سے پڑھے اور درس و تدریس اور نشر علوم میں مشغول رہے،دو رسالہ عربی و فارسی دربارہ بحث دائرہ ہندیہ واقع شرح وقایہ تصنیف کیے اور متفرق حواشی شرح وقایہ پر لکھے اور نیز ایک رسالہ متعلق بہ بحث حاصل و محصول واقع فوائد ضیائیہ تصنیف کیا اور ۱۲؍ذی...

حضرت علامہ شیخ مفتی ابو الصفاء دمشقی خلوتی

حضرت علامہ شیخ مفتی ابو الصفاء دمشقی خلوتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ            مفتی ابو الصفاء بن احمد بن ایوب عدوی صالحی دمشقی خلوتی: اپنے زمانہ کے شیخ،امام،صدر الصدور،علامہ،فاضل،بارع،فقیہ،مفسر،نحوی تھے۔دمشق  میں ۱۰۴۵؁ھ میں پیدا ہوئے اور وہیں نشو ونما پاکر اپنے والد ماجد سے طلب علم میں مشغول ہوئے اور ان سے طریق خلوتیہ اخذ کیا اور شیخ ابراہیم فنال دمشقی وغیرہ فضلاء سے پڑھا یہاں تک کہ بارع وفائق ...

حضرت علامہ ابو القاسم محمود بن عمر المعروف علامہ زمخشری

حضرت علامہ ابو القاسم محمود بن عمر المعروف علامہ زمخشری  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           محمود بن عمر بن محمد بن عمر زمخشری: ابو القاسم کنیت تھی،چونکہ مدت تک آپ نے مکۂ معظمہ کی مجادرت کی تھی اس لیے آپ جار اللہ اور نیز فخر خوارزم کے لقب سے ملقب ہوئے،اپنے وقت کے امام بلا مدافع،علامہ،نحوی،لغوی،فقیہ جید،محدث متقن،مفسر کامل،فاضل مناظر،ادیب،متکلم،بیانی،شاعر،ذکی،تیز طبع،حنفی الفروع، معتزلی الاصول تھ...

حضرت شیخ احمد بن علی بن حسین رازی المعروف بہ جصاص

حضرت شیخ احمد بن علی بن حسین رازی المعروف بہ جصاص رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ احمد بن علی بن حسین رازی المعروف بہ جصاص: امام زمانہ،مجتہد وقت، علامۂ عصر،حافظ حدیث،صاحب عفت ودیانت و زہد تھے۔۳۰۵؁ھ کو شہر بغداد میں پیدا ہوئے۔ابو بکر کنیت تھی،فقہ کو ابو سہل زجاج تلمیذ امام کرخی سے اخذ کیا اور حدیث کو ابا حاتم اور عثمان دارمی اور عبد الباقی بن قانع وغیرہ محدثین سے سُنا اور روایت کیا یہاں تک کہ امام ابو حنیفہ کے مذہب کی ریاست آپ پر منتہی ہوئی اور دور دور سے ل...

حضرت شیخ محمد بن شجاع ثلجی بغدادی

حضرت شیخ محمد بن شجاع ثلجی بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ         محمد بن شجاع  ثلجی بغدادی المعروف بہ ابن الثلجی: ماہ رمضان ۱۸۱ھ؁ میں پیدا ہوئے،اپنے وقت کے فقیہ اہل عراق محدث متورع عابد قاری اور بحور العلم تھے۔کنیت ابو عبد اللہ تھی،فقہ حسن بن مالک اور حسنبن زیاد سےحاصل کی اور حدیث کو یحییٰ بن آدم اور اسمٰعیل عیّہ اور وکیع اور ابی اسامہ اور محمد بن عمر راقد ہی سے سُنا اور روایت کیا اور آپ سے یعقوب بن شیبہ اور...

حضرت ابن ابی حجلہ

حضرت ابنِ ابی حجلہ رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: آپ کا نام احمد بن یحیٰ بن ابی بکر التلمسانی اور آپ ابنِ ابی حجلہ کے نام سے مشہور ہیں۔ ولادتِ باسعادت: آپ 725 ھ میں  تولد ہوئے۔ سیرت وخصائص: آپ بچپن ہی سے اخلاقِ حمیدہ کے حامل تھے۔ آپ کو علمِ دین حاصل کرنے کا بہت شوق تھا چناچہ جب آپ نے علم ِ دین کے حاصل کرنے کا سفرشروع کیا تو اس میں بہت مشغول ہوگئے اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ آپ ادیبِ اجل ، فصیحِ اکمل بن کے ابھرے اور بہت کامل ہوکر مخلوق  کی ذہ...

حضرت عیسیٰ عادل الخطیب

حضرت عیسیٰ عادل الخطیب رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب:آپ کا نام عیسیٰ بن ملک عادل سیف الدین ابی بکر بن ایوب اور آپ کا لقب شرف الدین تھا۔ تاریخ ومقامِ ولادت: آپ  576 ء میں مصر کے مشہور شہر قاہرہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:آپ نے فقہ جمال الدین محمود حصیری سے پڑھی اور دیگر علوم وفنون کی کتابیں جلیل القدر علماء سے پڑھی۔کتاب  مسعودی کو یاد کیااور امام احمد کی تمام مسند کو سنااور حدیث کو روایت کیا۔ سیر ت و خصائص: آپ بڑے عالم فاضل، فقیہ، ادیب، نحوی، ...