حضرت شاہ ابو سعید مجددی رام پوری
حضرت شاہ ابو سعید مجددی رام پوری قدس سرّہ زبدۃ الابرار حضرت خواجہ لیف الدین فرزند خامس،حضرت مجدد الف ثانی کے پوتے(حضرت شاہ صفی القدر) فرزند اجمند،دوسری ذیعقدہ ۱۱۹۶ھ کو رام پور میں ولادت ہوئی،گیارہ برس کی عمر میں حافظ قرآن ہوئے،حضرت مولانا شرف الدین مفتیٔ عدالت رام پور اور مولانا شاہ رفیع الدین سے اخذ علوم کیا،حضرت شاہ عبد العزیز سندِ حدیث حاصل کی طالب علمی ہی میں والد ماجد سے طریقہ آبائی میں مرید ہوئے،والد ماجد کے ایماء سے حضرت شاہ درگاہی محبوب ا...