علمائے احناف  

محمد بن عبد الستار کردری

حضرت شمس الائمہ محمد بن عبد الستار کردری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: محمد بن عبد الستار بن محمد کردری عمادی۔ کنیت: ابو الوجد ۔لقب:شمس الائمہ تھا۔ تایخِ ولادت:آپ علیہ الرحمہ 18 ذو القعدہ559 ھ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: شمس الائمہ کردری رحمۃ اللہ علیہ نے علمِ ادب پہلے ناصر الدین مطرزی صاحب پڑھا۔شمس الائمہ بکر بن محمد زرنجری سے فقہ پڑھا،حدیث کوسنااور دیگر اساتذہ سے مختلف علوم فنون حاصل کئے۔حسن بن منصور قاضی خان اور صاحبِ ہدایہ علی بن ابی بک...

حضرت سید ابراہیم دمشقی

حضرت سید ابراہیم بن محمد دمشقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ            سید ابراہیم بن محمد بن محمد کمال الدین بن محمد بن حسین بن محمد بن حمزہ دمشقی: آپ کا نسب پیغمبر خدا کی طرف منتہیٰ ہوتا ہے اور اپنے اسلاف کی طرح ابن حمزہ کی کنیت سے معروف تھے۔اپنے زمانہ کےعلامہ،محدث،نحوی،اعلام محدثین   اور علمائ جبذہ میں سے حرانی الاصل تھے۔دمشق میں سہ شنبہ کی رات کو مابین مغرب عشاءکے ۵ ماہ ذی القعدہ ۱۰۵۴ھ کو پ...

حضرت مولانا بشارت علی خان آفریدی ارمان قادری

حضرت مولانا بشارت علی خان آفریدی ارمان قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا بشارت علی خان آفریدی ارمان قادری بن مولوی امداد حسین خان بن اکبر آباد (انڈیا) میں ۱۹۰۱ء کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت: آپ خود لکھتے ہیں : ’’فارغ التحصیل ہو چکا تھا‘‘۔ (حیات قدسی ) اس سے یقین ہو جاتا ہے ۔کہ آپ فارغ التحصیل عالم تھے لیکن تفصیلات کا علم آپ کی تعلیم یافتہ اولاد کو بھی نہیں ہے۔ آپ کی علمیت شاعری اور حیات قدسی (تصنیف)سے آشکارا ہے ۔ ...

حضرت علامہ مولانا غلام فرید لاہوری

حضرت علامہ مولانا غلام فرید لاہوری  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ                 مولوی غلام فرید لاہوری: عالمِ اجل،فاضل اکمل،جامع کمالات ظاہری وباطنی،عابد زاہد،ذاکری شاغل تھے،عمام عمر درس و تدریس میں مشغول رہے اور دنیا سے سروکارنہ رکھتے تھے،تجریدو تفرید آپ کی طبیعت پر نہایت غالب تھی۔ وفات آپ کی ۱۲۱۶؁ھ میں ہوئی۔ (حدائق الحنفیہ)...

ابراہیم بن موسیٰ کرکی 

           ابراہیم بن موسیٰ کرکی[1]: برہان الدین لقب تھا۔فاضل جلیل القدر، علامۂ عصر،جامع علوم عقلیہ و نقلیہ تھے۔تفسیر علاؤ الدین ترکمانی کا حاشیہ نہایت عمدہ بہ عبارت رشیقہ تالیف کیا۸۵۳؁ھ میں وفات پائی۔’’برگزیدۂ خدا‘‘ تاریخ وفات ہے۔   1۔ ولادت ۷۷۵؁ھ یا ۷۷۶؁ھ (مرتب) (حدائق الحنفیہ)   ...

حضرت مولانا احمد یار مہر قادری

حضرت مولانا احمد یار مہر قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:  مولانا احمد یار مہر۔لقب: استاذالعلماء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت علامہ مولانا احمد یار مہر قادری بن مولانا عبدالغفار علیہما الرحمہ۔آپ کےوالد گرامی حضرت مولانا عبدالغفار مہر اپنےوقت کےجید عالم ِ دین تھے، استاد الاساتذہ حضرت علامہ خلیفہ محمد یعقوب ہمایونی علیہ الرحمۃ کے شاگرد ارشد تھے۔ (انوار علمائے اہل سنت سندھ:66) مقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت درگاہ شریف آف خان گڑھ تحصیل...

حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی

(۹۴) حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی علیہ الرحمہ ۱۱۵۹ھ ۱۲۳۹ھ           آپ شاہ ولی کے فرزند ارجمند اور جا نشین اکبر ہیں ۲۵/رمضان ۱۱۵۹ھ  بروز پنجشنبہ دہلی میں پیدا ہوئے۔ شاہ عبد العزیز نے ابتدائی اپنے والد شاہ ولی اللہ کے دو ممتاز شاگردوں خواجہ امین  اور عاشق پھلتی سے حاصل کی اس کے بعد والد گرامی شاہ ولی اللہ کے مدرسہ رحیمیہ میں داخل  ہو گئے آپ ے والد صاحب سے قرأت و سماعت کے ذریعہ پوری تح...

حضرت سید عبدالقادر پیر حاجی شاہ جیلانی

حضرت سید عبدالقادر پیر حاجی شاہ جیلانی علیہ الرحمۃ  ف ۱۳۶۳ھ           آپ کا شجرہ اس طرح ہے: سید عبدالقادر جیلانی  المعروف پیر  حاجی شاہ جیلانی بن حضرت سید سخی  بچل شاہ(ثانی) جیلانی بن سید شجاع محمد جیلانی بن سید بچل شاہ (اول) جیلانی  بن  سید علی اکبر شاہ جیلانی بن حضرت سید فتح  محمد  شاہ جیلانی بن سید  نور محمد  جیلانی بن سید اسماعیل  جیلانی بن سید...