علمائے احناف  

حضرت ربّانی میاں (برادرِ علّامہ شاہ احمد نورانی)انتقال فرما گئے!

اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ! منگل ، ۲۳؍ شعبان المعظّم ۱۴۳۷ھ مطابق ۳۱؍ مئی ۲۰۱۶ء کی صبح، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں مُحدّث بریلوی کے جلیل القدر خلیفہ مبلغِ اعظم حضرت علّامہ شاہ محمد عبد العلیم صدّیقی میرٹھی مدنی کے فرزندِ ارجمند اور قائدِ ملّتِ اسلامیّہ حضرت امام شاہ احمد نورانی صدّیقی (رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم) کے برادر یعنی نذرِ فرید حضرت مولانا حامد ربّانی صدّیقی میرٹھی مدنی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال فرما گئے۔ اِنَّا ...

حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی

حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           شاہ عبد العزیز بن شاہ ولی اللہ بن شیخ عبد الرحیم دہلوی: خطۂ ہند میں استاذ الاساتذہ اور امام جہابذہ بقیۃ السلف،حجۃ الخلف،خاتم المفسرین والمحدثین تھے،۱۱۵۹؁ھ میں پیدا ہوئے،آپ کا نام تاریخی غلام حلیم ہے،علوم اپنے والد ماجد اور ان کے خلفاء سے اخذ کیے اور اپنے وقت میں مرجع علماء ومشائخ ہوئے۔تمام علوم متداولہ اور فنون عقلیہ و نقلیہ میں دستگاہ فوق ...

مفتی عبدالباقی ہمایونی

حضرت مولانا مفتی عبدالباقی ہمایونی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سند الکاملین حضرت علامہ عبدالغفور ہمایونی قدس سرہ کونر ینہ اولاد تھی ۔ مولانا عبدالباقی آپ کے نواسہ اور آپ کی رحلت کے بعد پہلے سجادہ نشین مقرر ہوئے ۔ مولانا عبدالباقی بن میاں محمود بن میاں محمد شریف ۱۳۲۳ھ میں تولد ہوئے اور ۱۳۔ ۱۴سال کی عمر میں (علامہ ہمایونی قدس سرہ کے وصال کے بعد ) مسند نشین ہوئے۔ ان دنوں زیر تعلیم تھے اور کافیہ و کنز الد قائق کتابیں پڑھتے تھے۔ تعلیم و تربیت : ا...

احمد بن اسماعیل کورانی

                احمد بن اسمٰعیل بن محمد کورانی المعروف بہ مولیٰ فاضل شمس الدین [1] تھا، قصبۂ کوران میں جو ملک خراسان کے علاقہ اسفرائن میں واقع ہے،پیدا ہوئے۔ پہلے اپنے ملک کے علماء سے پڑھتے رہے پھر قاہرہ میں تشریف لائے اور یہاں کے علماء و فضلاء سے علم قراءت و حدیث و تفسیروفقہ واصول وغیرہ پڑھا اور اجازت کی سند حاصل کی۔           کہتے ہیں کہ جب م...

حضرت علامہ مولانا محمد بوستان قادری (برطانیہ)

حضرت علامہ مولانا محمد بوستان قادری (برطانیہ) حضرت مولانا محمد بوستان قادری نے برطانیہ میں دینی ترویج و اشاعت 1962میں حضرت پیر سید معروف حسین شاہ عارف قادری نوشاہی مد ظلہ کی راہنمائی اور معیت میں شروع کی۔ آپ جمعیت تبلیغ الاسلام بریڈفورڈ اور ورلڈ اسلامک مشن کے بانی اراکین میں سے تھے۔بیسویں صدی کی چھٹی اور ساتویں دہائی میں آپ نے حضرت قبلہ پیر سید معروف حسین شاہ صاحب کے ساتھ اہل سنت کی تنظیم سازی اور مساجد کے قیام میں انتھک محنت کی- آپ برمنگھم منتقل...

ابو نصر پارسا

          محمود بن محمد بن محمد بن محمود حافظی بخاری: ابو نصر پارسا کنیت تھی،اپنے باپ کی طرح علوم ظاہری و باطنی میں ماہر و عارف تھے جو بعد وفات والدماجد کے ان کے جانشین ہوئے اور ۸۶۵؁ھ میں انتقال کیا۔قبر آپ کی بلخ میں ہے۔’’فہیم خلق‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

حضرت شیخ رضا رفیقی کشمیری

حضرت شیخ رضا رفیقی کشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ رضا بن محمد بن مصطفیٰ رفیقی: ابو حمزہ کنیت تھی،۱۲۰۵ھ میں پیدا ہوئے، اپنے زمانہ کے فقیہ محدث، مفسر، فاضل، متدین، صالح، امین، صوفی،  کثیرہ العبادۃ، جامع بین الشریعہ والطریقہ اور صاحبِ کرامات و مکاشفات تھے۔اپنے باپ اور دونوں چچا اور ناناشیخ نعمت اللہ بن اشرف ٹوپیگر و کی صحبت حاصل کی اور ان سے فقہ وحدیث و تفسیر وکلام کوپڑھا اور ہر ایک علم میں کامل مکمل ہوئے۔کئی سال تک حدیث و فقہ اور اصول کا درس...