علمائے احناف  

امام ابو یوسف

یعقوب بن۱ابراہیم بن حبیب بن خنیس بن سعد بن عتبہ انصاری صحابی : کوفہ میں عہد ہشام بن عبد الملک میں ۱۱۳ھ؁ میں پیدا ہوئے ۔ابو یوسف کنیت تھی ۔ امام اجل ، فقیہ اکمل،عالم ماہر ، فاضل متجر ،حافظ سنن ،صاحب حدیث ،ثقہ ،مجتہدفی المذہب اور امام ابو حنیفہ کے اصحاب میں سب سے متقدم تھے۔آپ ہی نے پہلے پہل امام ابو حنیفہ کے مذہب پر کتابیں لکھیں اور مسائل کو املاء و نشر کیا اور ان کے مذہب کو اقطار عالم میں پھیلایا،آپ ہی سب سے پہلے قاضی القضاۃ اور افقہ العلماء وسید ...

حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی

حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ میر سید علی ہمدانی: ہمدان میں دو شنبہ کے روز ۱۲؍رجب ۷۱۴؁ھ میں پیدا ہوئے۔مخزن علوم ظاہری،مظہر تجلیات ربانی،عالمِ عامل،عارف کامل،صاحبِ کرامات و خوارق عادات تھے،علوم ظاہری و باطنی میں آپ کو وہ کمال حاصل تھا کہ ایک سو ستّرسےزیادہ کتابیں تصنیف کیں جن میں سے مجمع الاحادیث،شرح اسماء الحسنیٰ،ذخیرۃ الملوک،شرح فصوص الحکم،مراۃ التائبین،شرح قصیدہ حمزیہ و فارضیہ،آداب المریدین،اور دس قواعد اشہر ہیں۔۷۸۰؁ھ میں ...

حضرت فقیہ ابواللیث سمرقندی

حضرت فقیہ ابواللیث سمرقندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:نصر بن محمد۔کنیت:ابواللیث۔لقب:الفقیہ الحنفی،اورامام الھدیٰ ہے۔فقیہ ابواللیث سمرقندی سےہی معروف عام وخاص ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: فقیہ ابواللیث نصر بن محمدبن  احمد بن ابراہیم ۔علیہم الرحمہ۔آپ کےوالداپنےوقت کےعظیم فقیہ تھے۔ تاریخ ِولادت: امام ابواللیث سمرقندی علیہ الرحمہ ازبکستان کےمشہورشہر"سمرقند"میں پیداہوئے۔ تحصیل علم:آپ  نےکئی جیداساتذہ ومشائخ سے علمی استفادہ کیا۔جن سےس...

حضرت ابو حامد محمد بن محمد عمیدی سمرقندی

حضرت ابو حامد محمد بن محمد عمیدی سمرقندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ محمد بن محمد بن محمد عمیدی سمر قندی: ابو حامد کنیت اور رکن الاسلام لقب تھا۔مذہب و خلاف خصوصاً علم مناظرہ میں امام تھے،آپ ہی نے بخلاف متقدمین کے اپنی تصنیف میں علم خلاف کو جدا کیا،آپ منجملہ ان چار ارکان کے ہیں جنہوں نے رضی الدین نیشا پوری سے علم خلاف حاصل کیا جن میں سے ہر ایک رکن کے نام کے ساتھ مشہور ہوا،جن میں سے ایک رکن الدین عمیدی دوسرا رکن الدین طاؤسی،تیسرا رکن الدین امام زادہ چوتھ...

حضرت سید محمد یوسف بلگرامی

حضرت سید محمد یوسف بلگرامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سید محمد یوسف بن محمد اشرف واسطی بلگرامی: منقولات کے چراغ اور معقولات کی میزان تھے،یکشنبہ کے روز ۲۱؍ماہ شوال ۱۱۱۰؁ھ میں پیدا ہوئے۔ آپ چونکہ سید آزاد کی خالہ کے بیتے تھے،اس لیے آپ اور آزاد نے بالموافقت تحصیل علوم پر کمر باندھی اور کتب درسیہ اور فنون کو ابتداء سے انتہاء تک سید طفیل محمد اور لغت کو اپنے نانا سید عبد الجلیل اور عروض وقانی کو سید محمد سے حاصل کیا اور جب سید آزاد حرمین شریفین کو تشریف لے...

ابراہیم بن عبد الرحمٰن

                ابراہیم بن عبد الرحمٰن سوالات دمشقی: فقیہ متجر،عالم کثیر الاطلاع، ادیب اریب،شاعر جید الطریقہ،استخراج مسائل اور استحضار فروع مذہب پر حاوی تھے۔ابتداء جوانی میں تنشید اشعار و نظم میں مشغول رہے چنانچہ معانی دقیقہ اور نسق بدیعہ نظم میں منسلک کرتے تھے پھر روم کو تشریف لے گئے اور وہاں کے اوباء سے آپ کو محاورات مقبولہ جاری رہے اور جب وہاں سے دمشق میں واپس آئے تو مسائل م تلعقہ فتو...

حضرت خزائن الرحمت شیخ احمد شعید

          شیخ محمد سعید بن شیخ احمد بن عبدالاحد سرہندی: آپ کا لقب خازن الرحمہ تھا،بڑے محدث،فقیہ،عالم،فاضل،زاہد،عابد صاحب کرامات تھے،علوم نقلیہ ورسمیہ اپنے والد ماجد مجدد الفِ ثانی سے حاصل کیے اور انہیں سے علمِ طریقت کو اخذ کیا اور مشکوٰۃ شریف پر حاشیہ لکھا اور ۱۰۷۰؁ھ میں وفات پائی۔’’حوضِ نور‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

سید سعد اللہ سلونی

                سید سعداللہ سلونی سبط شیخ پیر محمد سلونی: عالم اجل،فاضل اکمل،جامع اصناف علوم تھے قصبۂ سلون متعلقہ الہ آباد میں پیدا ہوئے،صغر سنی میں اکتساب علوم میں مشغول ہوکر تھوڑی مدت میں مساقت تحصیل کی طے کرلی اور مسندِ تدریس و تالیف پر جلو فرماہوئے،پھر حج کو تشریف لے گئے اور مکہ معظمہ میں کچھ مدت اقامت اختیار کی جہاں کے بہت لوگوںنے آپ سے تلمذ کیا جن میں سے شیخ عبداللہ بصری مکی مصاحب ...

مناظر اسلام حضرت مولانا حافظ ولی اللہ لاہوری

مناظر اسلام حضرت مولانا حافظ ولی اللہ لاہوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حافظ ولی اللہ ۔لقب: مناظراسلام ،محافظ اسلام۔ جائےولادت: حافظ قرآن،محافظ اسلام حضرت مولانا علامہ حافظ ولی اللہ لاہوری ریاست جموں و کشمیر میں پید اہوئے۔ ریاست کے سکھ راجہ کے مظالم سے تنگ آکر دوسرے کشمیری مسلمانوں کی طرح آپ کے والدین بھی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے اور چند روز پسرور(ضلع سیالکوٹ)رہنے کے بعد لاہور آگئے ۔حضرت حافظ صاحب کی عمر ابھی پانچ سال تھی کہ چیچک ک...

حضرت شیخ بکر بن محمد بن علی زرنجانی

حضرت شیخ بکر بن محمد بن علی زرنجانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بکر بن محمد علی بن فضل بن حسن زرنجانی: ۴۲۷؁ھ میں بخارا کے متصل قصبہ زرنگر میں جو معرب بزرنجر ہے،پیدا ہوئے۔فقہ شمس الائمہ عبد العزیز حلوائی شاگرد ابی علی نسفی سے حاصل کی اور حدیث کو ابا محمد عبد العزیز بن محمد حلوائی اور ابا سہل احمد بن علی ابیوروی اور حافظ ابا حفص عمر بن منصور اور حافظ ابا مسعود احمد بن محمد بن عبداللہ بجلی اور ابا القاسم میمون بن علی بن میمون اور ابا عبداللہ ابراہیم بن عل...