شرف الدین بن کمال قریمی
شرف الدین بن کمال ریمی: بڑے عالم فاضل،جامع فروع واصول تھے، پہلے اپنے شہر کے علماء سے علوم پڑھتے رہے جب مولیٰ حافظ الدین محمد صاحب فتاویٰ بزازیہ شہر قریم میں تشریف لے گئے تو پھر آپ نے ان سے تکمیل کر کے ۸۰۵ھ میں سن حاصل کی پھر درس و تدریس میں مشغول ہوئے،کسی قدر مدت کے بعد روم میں آئے اور سلطان مرادخاں نے آپ کی بڑی عزت کی اور اخیر رمر تک یہاں ہی رہے۔ (حدائق الحنفیہ)...