علمائے احناف  

صلاح الدین رومی

                صلاح الدین رومی: عالمِ باعمل،فاضل صالح تھے۔سلطان محمد نے آپ کو اپنے بیٹے با یزید خاں کا معلم بنایا جس نے آپ سے شرح عقائد اور مولانا زادہ کی شرح ہدایہ الحکمۃ پڑھیں اور آپ نے اس کے لیے ان پر حواشی لکھے جو دونوں مقبول و خاص و عام ہوئے پھر آپ کو بروسا میں مدرسہ سلطانیہ کا مدرس بنایا گیا اور وہیں فوت ہوئے۔ (حدائق الحنفیہ)...

یعقوب اصغر  

              یعقوب اصغر قرامانی: بڑے عالم فاضل،حافظ مسائل،متخشع،طیب النفس تھے،علم محمد حمزہ فناری سے پڑھا اور آپ سے خیر الدین خلیل بن قاسم نے پڑھا۔مناسک حج میں ایک کتاب تصنیف کی اور نیز ایک رسالہ دربارہ دفع تعارض مابین قولہ تعالیٰ انا لنضرر سلنا اوریقتلون النبیین بغیر حق کے تصنیف کیا۔ (حدائق الحنفیہ)...

مولیٰ احمدی

                مولیٰ احمدی کرمانی مؤلف سکندر نامہ: اصل میں آپ ولایت کرمان کے رہنے والے تھے،پہلے اپنے شہر کے علماء و فضلاء سے پڑھا پھر قاہرہ میں تشریف لائے اور وہاں علم تحصیل کیا،کہتے ہیں کہ آپ ایک دن مع مولیٰ فناری متوفی ۸۳۴؁ھ اور حاج پاشا کے مشائخ صوفیہ میں سے ایک صوفی کی خدمت میں حاضر ہوئے جنہوں نے آپ کو دیکھ کر کہا کہ اےت احمدی تم اپنی عمر شعراشعر میں ضائع کرو گے اور حاج پاشا طب میں ...

عبدالرحمٰن بن شجاع بغدادی

عبدالرحمٰن بن شجاع بن حسن بن فضل بغدادی: ذی الحجہ کے مہینے ۵۳۹؁ھ میں پیدا ہوئے ابو الفرج کنیت تھی اپنے زمانہ کے امام اجل فاضل بے بدل متدین تھے،علم اپنے باپ ابی العتائم شجاع مدرس مشہد امام ابو حنیفہ سے جو فقہاء مبر زین میں سے مذہب و خلاف کے بڑے عالم تھے،اخذ کیا اور ۶۰۹؁ھ میں وفات پائی۔ ’’مشہور ادان‘‘تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

عبدالاول تبریزی  

              عبد الاول  [1] بن حسین بن حامد تبریزی الشہر بہ ابن ام ولد تبریزی: چونکہ آپ کے باپ نے مولیٰ فخر الدین عجمی کی امِ ولد سے نکاح کیا تھا جس کے بطن سے آپ پیدا ہوئے اس لیے ابن ام ولد سے آپ مشہور ہوئے۔تمام علوم و فنون میں آپ کو مشارکت حاصل تھی خصوصاً علم حدیث و فقہ میں تو مہارت تامہ اور ید طولیٰ رکھتے تھے۔عم اپنے باپ اور خسرو سے پڑھا ور اخیر کو اپنے استاد خسرو کی بیٹی سے نکاح کیا ...

محمود بن احمد

محمودبن احمدابی الحسن[1]:ابو المحامد کنیت،عماد الدین لقب تھا۔بڑے عالم فاضل،جامع معقول و منقول استاذ شمس الائمہ کردری تھے۔کتاب سلک الجواہر اور نشر الزواہر اور خلاصۃ المقامات تصنیف کیں،علاوہ ان کے ۵۹۷؁ھ میں ایک بڑی کتاب مستٰمی بہ خلاصۃ الحقائق در باب آثار ومواعظ و حکایات پچاس ابواب پر تصنیف کی،اس کتاب کے حق میں ابن قطلو بغانے کہا ہے کہ میں نے اس کو دیکھا ہے اور وہ ایسی کتاب ہے کہ زمانہ کی آنکھیں اس کے ثانی سے مکمل نہیں ہوئیں۔ وفات آپ کی ۶۰۷؁ھ میں و...

محمد بن محمد بن قاضی زادہ  

              محمد بن محمد بن قاضی زادہ: قطب الدین لقب تھا۔علم خواجہ زادہ اور اپنے نانا علی قوشجی سے پڑھا اور خواجہ زادہ کی بیٹی سے نکاح کیا اور بروسا کے مدرس مقرر ہوئے اور جوانی کی حالت میں فوت ہوئے۔کئی ایک رسالے تصنیف کیے مگر موت نے ان کو کامل کرنے کی اجازت نہ دی۔ (حدائق الحنفیہ)...

حسین بن حامد تبریزی

           حسین حامد تبریزی: حسام الدین لقب تھا،شہر تبریز کے جو آذر بائجان کے شہروں میں سے ایک شہر ہے،رہنے والے تھے،بڑے صالح و متیدن تھے،ہر وقت عبادت اور علم میں مصرور رہتے تھے۔بیشمار کتابیں مطالعہ کیں اور ان کو صحیح کیا۔سلطان محمد خان نے آٹھ مدارس میں سے ایک مدرسہ کا آپ کو مدرسکیا۔کہتے ہیں کہ ایک دفعہ آپ جہاد کے لیے بہمراہی علماء قسطنطیہ سے نکلے اور نقارے آپ کے پیچھے پیچھے بجتے جاتے تھے،کسی عالم ...

محمود بن عبیداللہ مروزی

محمد بن عبید اللہ بن صاعد بن محمد شیخ الاسلام علاءالدین حارثی مروزی: مذہب و خلاف میں ائمۂ کبار و فضلائے نامدار میں سے تھے،سر خس میں[1]پیدا ہوئے اور مختلف علوم میں اشتعال کیا۔فقہ قاضی نسفی عبدالعزیز بن عثمان فضلی تلمیذ برہان الدین کبیر عبدالعزیز بن عمر بن مازہ سے پڑھی اور فقہ میں ایک کتاب مستمے بہ ’’عون‘‘ تصنیف کی۔وفات آپ کی مرو میں ۶۰۶؁ھ میں واقع ہوئی۔’’جامع کمالات‘‘ تاریخ وفات ہے۔   1۔ ولادت ذ...

محمود بن عبیداللہ مروزی

محمد بن عبید اللہ بن صاعد بن محمد شیخ الاسلام علاءالدین حارثی مروزی: مذہب و خلاف میں ائمۂ کبار و فضلائے نامدار میں سے تھے،سر خس میں[1]پیدا ہوئے اور مختلف علوم میں اشتعال کیا۔فقہ قاضی نسفی عبدالعزیز بن عثمان فضلی تلمیذ برہان الدین کبیر عبدالعزیز بن عمر بن مازہ سے پڑھی اور فقہ میں ایک کتاب مستمے بہ ’’عون‘‘ تصنیف کی۔وفات آپ کی مرو میں ۶۰۶؁ھ میں واقع ہوئی۔’’جامع کمالات‘‘ تاریخ وفات ہے۔   1۔ ولادت ذ...