علمائے احناف  

حسن بن نصر کشنی

           حسن بن نصر بن ابراہیم بن یعقوب الحاکم الاکشنی[1]: ۴۹۰؁ھ کو قصبہ کشن ماوراء النہر میں شہر نخشب کے پاس واقع ہے،پیدا ہوئے۔فقہ ابی المعالی مسعود بن حسین خطیب کشانی صاحب مختصر سعودی سے حاصل کی یہاں تک کہ عالم فاضل اور ہر ایک علم میں ماہر کامل ہوئے۔   1۔ وفات۵۵۷ھ’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب) (حدائق الحنفیہ)   ...

زیاد فرغانی  

           زیاد بن الیاس فرغانی: فرغانہ کے مشائخ کبار اور فضلائے نامدار سے تھے۔ابو المعالی کنیت اور ظہیر الدین لقب تھا با وجود کثرت علم اور و فور عقل کے برے متواضع و خلیق تھے،اپنے اصحاب کے ساتھ نہایت لطف سے پیش آتے تھے، صاحب ہدایہ کہتے ہیں کہ میں بعد وفات پانے جدامجد کے آپ کےپاس جایا کرتا تھا اور آپ سے فقہ پڑھتا تھا۔ (حدائق الحنفیہ)...

احمد بن موسیٰ کشنی

          احمد بن موسیٰ کشنی[1]: شہر کشن کے باشندہ تھے جو تین فرسنگ کے فاصلہ پر شہر جر جان سے واقع ہے،نجم الدین عمر نسفی کی مدت تک مصاحبت کی اور انہیں سے استفادہ کیا اور اپنے قدرو منزلت کو بڑھایا۔کتاب مجموع النوازل نہایت لطیف فروع حنفیہ میں معتبر فتاووں یعنی فتاویی ابی اللیث سمر قندی و فتاویٰ ابی بکر بن الفضل و فتاویٰ ابی حفص کبیر وغیرہ سے جمع کی جس کا ابتدائ اس طرح پر کیا الحمدللہ الذی شرفنا بسید الاص...

احمد بن محمد غزنوی

          احمد بن محمد بن نوح قالبی غزنوی: جمال الدین لقب تھا،اپنے زمانہ کے امام عالم،فقیہ متجر،فاضل ماہر تھے۔ قدس میں فتاویٰ حاوی قدسی تصنیف کیا اور حسن بن علی نحوی نے آپ سے تلمذ کیا،وفات آپ کی تقریباً ۶۰۰؁ھ میں ہوئی۔ (حدائق الحنفیہ)...

محمد طاؤسی

           محمد بن عراقی قزوینی المعروف[1]بہ طاؤسی: ابو الفضل کنیت رکن الدین لقب تھا۔ امام فاضل علامۂ مناظر علم خلاف کے ماہر متجر تھے۔علم شیخ رضی الدین نیشا پوری سے حاصل کیا اور علم خلاف میں تین تعالیق تصنیف کیں۔ہمدان میں بہت طالب علم آپ کے پاس جمع ہوئے اور نیز دیگر امصارو بلا و قریبہ و بیعدہ سے استفادہ کے لیے لوگ آنے شروع ہوئے جس سے آپ کی بڑی شہر ت ہوئی اور ۶۰۰؁ھ میں وفات پائی۔طاؤسی طاؤس بن کیسان...

محمد بن یوسف بغدادی

          محمد بن یوسف بن[1]علی غنزوی بغدادی: اکابر محدثین اور رواۃ مستندین اور فقہاء مدرسین میں سے تھے،اصل میں حلب وغزنہ کے رہنے والتے تھے مگر آپ کا مولد بغداد تھا جہاں۵۳۲؁ھ میں پیدا ہوئے تھے۔فقہ عبد الغفر بن لقمان کردری سے پڑھی اور حدیث کو ابی الفضل بن ناصر سے سماعت کیا اور آپ سے رشید عطار اور منذری نے روایت کی اجازت حاصل کی،یکشنبہ کے روز ۱۵؍ربیع الاول ۵۹۹؁ھ کو فوت ہوئے۔’’پاک اعتقاد&lsquo...

برہان الدّین فقیہ

           مسعود بن شجاع بن محمد بن حسن اموی المعروف بہ برہان الدین فقیہ: دمشق میں ۵۱۰؁ھ کو پیدا ہوئے،ابو الموفق کنیت تھی،عالم،ماہر فقیہ متجر صدر معظم، رأس فی المذہب تھے،علم برہان بلخی علی بن حسن تلمیذ عبد العزیز بن عمر بن مازہ سے حاصل کیا اور آپ سے ابن ابیض محمد بن یوسف اور داؤد بن ارسلان نے تفقہ کیا اور مدرسہ نوریہ میں درس دیا پھرعسکر کی قضاء آپ کے سپرد کی گئی،ایک کتاب فقہ میں تصنیف کی اور ۱۶؍م...

علی شارح قدوری

          علی بن احمد مکی رازی: حسام الدین لقب تھا فقیہ فاضل عالم ماہر تھے، مشق میں آکرسنکونت اختیار کی تھی اور درس و تدریس آپ کا کام تھا۔فتویٰ امام ابو حنیفہ کے مذہب پر دیا کرتے تھے،مختصر قدوری کی ایک نفیس شرح خلاصہ الدلائل و تنفتیح المسائل نام تصنیف کی جس کی نسبت صاحب جواہر مضیہ نے لکھا ہے کہ یہ وہ کتاب ہے جس کو میں ے فقہ میں یاد کیا اور جو احادیث اس کتاب میں لائی گئی ہیں ان کی میں نے ایک جلد ضخیم می...

حسن بن خطیر شارح جمع بین الصحیحین حمیدی

          حسن [1]بن خطیر ابو علی نعمان: ابی الحسن کنیت تھی،فقیہ محدث مفسر عالم حساب و ہیبت و طب اور ہبر ز علم و نحو لغت و عروض و ادب و تاریخ تھے،مدت تک قاہرہ میں مقیم رہے اور درس و تدریس میں مصروف ہوئے اور کہتے تھے کہ میں نے امام ابو حنیفہ کے مزہب کو نقل کیا اور اپنے اجتہاد کے موافق اس کی حمایت کی۔ قرآن شریف کی ایک تفسیر تسنیف کی اور حمیدی کی جمع بین الصحیحین کی شرح حجۃ نام لکھی اور ایک کتاب اختلاف صحا...

حسن بن خطیر شارح جمع بین الصحیحین حمیدی

          حسن [1]بن خطیر ابو علی نعمان: ابی الحسن کنیت تھی،فقیہ محدث مفسر عالم حساب و ہیبت و طب اور ہبر ز علم و نحو لغت و عروض و ادب و تاریخ تھے،مدت تک قاہرہ میں مقیم رہے اور درس و تدریس میں مصروف ہوئے اور کہتے تھے کہ میں نے امام ابو حنیفہ کے مزہب کو نقل کیا اور اپنے اجتہاد کے موافق اس کی حمایت کی۔ قرآن شریف کی ایک تفسیر تسنیف کی اور حمیدی کی جمع بین الصحیحین کی شرح حجۃ نام لکھی اور ایک کتاب اختلاف صحا...