خطیب زادہ
مولی محمد بن ابراہیم خطیب الشہیر بہ خطیب زادہ: محی الدین لقب تھا۔ فقیہ فاضل،عالمِ متجر،طلیق اللسان،جبری القلب،صاحب محاورہ،فصیح عند المباحثہ تھے۔علوم اپنے باپ تاج الدین ابراہیم بن خطیب،پھر علاؤ الدین طوسی اور خضر بیگ وغیرہ سے پڑھے اور قسطنطیہ کے مدرس مقرر ہوئے پھر سلطان محمد خاں نے آپ کو اپنا معلم بنالیا۔صدر الشریعہ کے اوائل شرح وقایہ اور اوائل شرح مواقف اور مقدمات اربعہ ا...