میاں جان محمد سہروردی لاہوری
میاں جان محمد سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ آپ لاہور کے محلہ پرویز آباد میں اقامت گزین تھے جوکہ چاہ میراں اور کوٹ خواجہ سعید کے درمیان واقع تھا،ابتدائی تعلیم آپ نے عبد الحمید لاہوری سے حاصل کی جوکہ حضرت میاں وڈا رحمتہ اللہ علیہ کے خلیفہ اور مرید تھے،پھر آپ شیخ تیمور لاہور ی سے مزید تعلیم حاصل کرنے لگے جہاں تک کہ آپ ایک متجر عالم بن گئے، ازاں بعد آپ نے حضرت میاں وڈا سے بھی استفا د...