متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا عبیداللہ ابن اسلم رضی اللہ عنہ

   رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے (ان کا شمار اہل کوفہ میں ہے )ہم کوعبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے اپنی سند کو عبداللہ بن احمد تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتےتھےکہ ہم سے  حسن بن موسیٰ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے ابن لہیعہ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے بکربن سوادہ نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام عبیداللہ بن اسلم سے نقل کرکے بیان کیاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم جعفربن ابی طالب سے فرماتے تھ...

سیّدنا عبس غفاری رضی اللہ عنہ

   ہیں بعض لوگوں نے (ان کانام)عابس کہاہے یہی اکثر(مشہور)ہےشامی تھے ان سے ابوامامہ باہلی نے روایت کی ہے اورحنش کندی اورعکیم کندی ساکنان کوفہ نے بھی روایت کی ہے اور زاذان نے ان سے بلاواسطہ اورنیزبواسطہ عکیم کے روایت کی ہے۔ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابوعمراو ر ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ہم کوابویاسربن ابی حبہ نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ ابن احمد سے نقل کرکے خبردی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتے تھےہمیں یزید بن ہارون نے خبردی وہ کہتے ت...

سیّدنا عبس ابن عامر رضی اللہ عنہ

   بن عدی بن نابی بن عمروبن سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری سلمی ہیں بیعت عقبہ اور غزوۂ بدر واحد اورتمام غزوات میں شریک تھے ابن اسحاق نے ان کانام عبس اور موسیٰ بن عقبہ نے عبسی بیان کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدۃ ابن مغیث  رضی اللہ عنہ

   بن جدبن عجلان بن حارثہ بن ضبیعہ بن حرام بن جعل بن عمروبن جثم بن ودم بن ذبیان بن ہمیم بن ہتی بن بلی بلوی ہیں۔انصارکے خاندان بنی ظفر کے حلیف تھے غزوۂ بدر اور احد میں شریک تھے یہ انھیں شریک بن سحماکے والدہیں جن کاواقعہ ٔ لعان مشہورہے سحمادشریک کی والدہ کا نام ہے۔ان کا ذکرابوبکرخطیب نے ان کے بیٹے شریک بن سحماد کے ذکرمیں کتاب الاسماء المہیمہ کے آخرمیں کیاہے۔ان کاتذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نےلکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدہ ابن مسہر رضی اللہ عنہ

  انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہے۔اسمعیل بن ابی خالدنے ابوزرعہ بن عمروبن جریر سے انھوں نے عبدہ بن مسہرسے روایت کی ہے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اے ابن مسہر تمھاری فرودگاہ کہاں ہے۔یہ کہتےتھے میں نے عرض کیاکعبہ نجران میں۔اس کو ابن ابی زائدہ اورمنصور بن ابی اسود وغیرہما نے اسماعیل سے نقل کرکےروایت کیاہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ وابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدۃ رضی اللہ عنہ

  رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے ابن شاہین نے ان کو ذکرکیاہے یحییٰ بن بکیرنے ابن مبارک سے انھوں نے سلیمان تیمی سے انھوں نے ایک شخص سے روایت کی ہے کہ وہ کہتاتھا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام عبدہ سے کہاگیاکہ کیارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سوائے فرض نماز کے (کسی دوسری)نمازکابھی حکم دیتے تھےعبدہ نے کہا(ہاں مغرب اور عشاکے درمیان (ایک اورنمازکاحکم دیتے تھے جس کو صلوۃ الاوابین کہتے ہیں ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نےلکھاہے۔ (اسد الغابۃ ج...

سیّدنا عبدۃ ابن حسحاس رضی اللہ عنہ

  ۔ان کوقیس بن سائب نے غزوۂ بدر میں گرفتارکیاتھا۔جعفرنے کہاہے کہ واقدی نے اسی طرح بیان کیاہے اوداابوحاتم بن حبان نے ان کو اپنی تاریخ میں عبید بن حسحاس بیان کیاہے۔ ان کاتذکرہ ابوموسی ٰ نے مختصرلکھاہے واقدی نے کہاہے کہ عبدہ بن حسحاس مجذربن زیاد کے بھتیجے اور اخیانی بھائی تھے غزوۂ احد میں شہیدہوئے ابن اسحاق اورابومعشرنے کہاہے کہ عبادہ بن خشخاش بن عمرو بن زمزمہ صحابی تھے غزوۂ احد میں شہید ہوئے ان دونوں نے عبدہ کوعبادہ اورحسحاس کو خشخاش بیان ک...

سیّدنا عبدہ ابن حزن نصری۔ رضی اللہ عنہ

  نصربن معاویہ بن بکربن ہوازن کی اولاد سے ہیں بعض لوگوں نے ان کے والد کا نام نصربن حزن بیان کیاہے یہ کوفہ کے رہنے والے تھے ان سے ابواسحاق سبیعی نے روایت کی ہے۔ شعبہ اور ثوری اوراعمش اور یونس ابن ابی اسحاق نے ابواسحاق سے انھوں نے عبدہ بن حزن سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے(حضرت)داؤد(علیہ السلام اس حالت میں) مبعوث ہوئے کہ بکریاں چرایاکرتے تھے اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اسی حالت میں مبعوث ہوئے کہ وہ بکریاں چراتے تھے میں ب...