(سیدنا) حذیفہ (رضی اللہ عنہ)
ازدی۔ بغوی وغیرہ نے ان کو صحابہ میں ذکر کیا ہے۔ عبد الحمید بن جعفر نے یزید بن ابی حبیب سے انھوں نے ابو الخیر سے انھوںنے جنادہ ازدی سے انھوںنے حذیفہ ازدی سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نبی ﷺ کے حضور میں قبیلہ ازد کے آٹھ آدمیوں کے ہمراہ جمعہ کے دن حاضر ہوا میں ان میں کا آٹھواں شخص تھا ہم لوگ روزہ دار تھے حضرت نے ہمیں کھانے کے لئے بلایا جو آپ کے سامنے رکھا ہوا تھا میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ہم لوگ روزہ دار ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا...