(سیدنا) حجاج (رضی اللہ عنہ)
بن مالک بن عویمر بن ابی اسید بن رفاعہ بن ثعلبہ بن ہوازن بن اسلم بن افصی اسلمی۔ اور بعض لوگ ان کو حجاج بن عمرو اسلمی کہتے ہیں مگر پہلا ہی قول صحیح ہے یہ مدنی ہیں۔ مقام عرج میں فروکش تھے ان سے صرف ایک مختلف فیہ حدیث مروی ہے کہ سفیان بن عینیہ نے ہشام بن عروہ سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے حجاج سے رویت کیا ہے کہ انھوں نے کہا میں نے رسول خدا ﷺ سے پوچھا کہ حق (٭اہل عرب کا دستور تھا کہ جب چبچہ کا دودھ چھڑاتے تھے تو مرضعہ کو اس کی مقررہ اجرت کے...