متفرق صحابہ کرام  

(سیدنا) حریث (رضی اللہ عنہ)

  ابن زید الخیل۔ طائی۔ ان کا نسب ان کے والد کے نام میں ان شاء اللہ تعالی ذکر کیا جائے گا یہ اور ان کے بھائی کمنف بن زید مرتدین کے قتال میں خالد بن ولید کے ستھ تھے۔ ابو عمر نے ان کے والد زید الخیل کے تذکرہ میں لکھا ہے کہ ان کے دو بیٹِ تھے مک اور حریث جن کو بعض لوگ حارث بھی کہتے ہیں یہ دونوں مسلمان تھے اور نبی ﷺ کے صحابی تھے اور قتال مرتدین میں خالد کے ہمراہ شریک تھے ابو عمر نے ان دونوں کا تذکرہ مستقل نہیں لکھا ان کا تذکرہ ابو علی غسانی نے لکھ...

(سیدنا) حریث (رضی اللہ عنہ)

  ابن زید بن عبد ربہ بن ثعلبہ بن زید۔ بنی جشم بن حارث بن خزرج سے ہیں۔ غزوہ بدر میں اپنے بھائی عبداللہ بن زید کے ستھ شریک تھے عبداللہ بن زید وہی ہیں جنھوںنے اذان کو خواب میں دیکھا تھا اور باتفاق سب لوگوں کے احد میں بھی شریک تھے۔ ابوعمر نے ان کا نسب ایسا ہی بیان کیا ہے اور ابونعیم اور ابو موسی نے ان کا نسب اس طرح لکھا ہے حریث بن زید بن ثعلبہ بن عبدربہ ابن زید بن حارث بن خزرج خزارجی میں کہتا ہوں کہ انھیں دونوں کا ول حق ہے یہ حریث بن جشم بن حارث...

(سیدنا) حریث (رضی اللہ عنہ)

  ابن حسان شیبانی۔ بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام حارث ہے حارث کے نام میں ان کا حال گذر چکا ہے قیلہ منبت مخرمہ کے شوہر تھے۔ بکر بن وائل کے وفد تھیلہا ہم ان کے ذکر کو طول نہیں دیتے ان کا نام حارث ہی صحیح ہے اس مقام میں ان کا ذکر ابو نعیم اور ابو عمر اور ابو موسی نے یہاں لکھا ہے اور باقی سب لوگوں نے حارث کے نام میں ان کا ذکر لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حرملہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن ہوذہ بن خالد بن ربیعہ بن عمرو بن عامر ضحیا نامی ایک گھوڑا ان کے پاس تھا اس پر سوار ہوا کرتے تھے ربیعہ بن عامر بن صعصعہ کے خاندانس ے ہیں۔ عمرو بن عامر بھائی ہیں بکاء کے بکاء کا نام ربیعہ ابن عمر ہے۔ نبی ﷺ کے حضور میں یہ اور ان کے بھائی خالد آئے تھے اور دونوں اسلام لائے تھے حضرت ان کے اسلام سے خوش ہوئے ان کا شمار (پہلے) مولفۃ القلوب میں تھا جب یہ دونوں اسلام لائے تو رسول خدا  ﷺ نے قبیلہ خزاعہ کو ان کے اسلام کی بشارت لکھی تھی۔ ان کا ...

(سیدنا) حرملہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن مریط۔ سیف نے ان کو کتاب الفتوح میں ذکر یا ہے۔ انھوںنے کہا ہے ہ حرلہ بن مربطہ نیکوکار صحابہ میں تھے ان کو طبری نے ان لوگوں میں ذکر یا ہے جو عتبہ بن غزوان کے ستھ بصرہ میں تھے ان کو عتبہ نے اہل فارس سے لڑنے کے لئے میسان اور دست میسان کی طرف بھیجا تھا جو خوزستان کا علاقہ ہے۔ صحابی ہیں اور انھوں نے نبی ﷺ کی طرف ہجرت بھی کی تھی۔ عتبہ نے ان کے ہمراہ سلمی بن قین کو بھی بھیجا تھا وہ بھی مہاجرین میں سے تھے چار ہزار آدمی بنی تمیم اور رباب کے ان ک...

(سیدنا) حرملہ (رضی اللہ عنہ)

  مدلجی۔ ان کا شمار صحابہ میں ہے۔ ہمیں حافظ ابوموسی یعنی محمد بن ابی بکر مدینہ نے اجازۃ خبر دی وہ کہت تھے ہمیں ابوبکر یعنی محمدبن عبید اللہ بن حارث نے کتابۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو احمد عطار مقرینے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے ابو حفص یعنی عمر ہیں شاہین نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں عبداللہ بن محمد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابن سعد نے خبر دی وہ کہتے تھے میں حرملہ مدلجی یعنی ابو عبداللہ نے خبر دی کہ وہ منبع میں رہتے تھے انھوں نے نبی ﷺ سے سنا ...

(سیدنا) حرملہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن عمرو سنتہ اسلمی۔ والد ہیں عبد الرحمن بن حرملہ کے منبع میں رہتے تھے۔ عبد الرحمن بن حرملہ نے یحیی بن ہند بن حارثہ اسلی سے انھوں نے حرملہ بن عمرو سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں اپنے چچا سنان بن سنہ کے ساتھ تھا میں نے رسول خدا ﷺ کو خطبہ پڑھتے دیکھا تو میں نے اپنے چچا سے پوچھا کہ آپ کیا فرما رہے ہیں انھوں نے کہا فرماتے کہ کنکریوں سے رمی جمار کرو اس حدیث کو عبدالرحمن بن حرملہ نے بہت لوگوں سے روایت کیا ہے منجملہ ان کے وہیب بن درداء اور در...

(سیدنا) حرملہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن عبداللہ بن ایاس۔ بعض لوگ ان کو حرملہ ابن ایاس کہتے ہیں۔ تمیمی عنبری ہیں ان کا شمار اہل بصرہ میں ہے۔ ان کی حدیث صفیہ اور دحیہ دختران علیبہ سے مروی ہے وہ اپنے والد علیبہ سے وہ ان کے دادا سے روایت کرتی ہیں اور ضرغامہ بن علیبہ نے بھی ان سے رویت کی ہے۔ ہمیں عبداللہ بن احمد بن عبد القاہر یعنی ابو الفضل نے اپنی سند سے ابودائود طیاسی تک خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے قرہ بن خالد نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے ضرغامہ بن علیبہ بن حرملہ عنبری نے اپنے وا...

(سیدنا) حرملہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن زید انصاری۔ بنی حارثہ میں سے ایک شخص ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمر نے روایت کی ہے وہ کہتے تھے کہ میں رسول خدا ﷺ کے حضور میں بیٹھا ہوا تھا کہ حرملہ بن زید انصاری آئے جو بنی حارثہ میں سے ایک شخص تھے وہ حضرت کے سامنے بیٹھ گئے اور عرض کیا کہ یارسول اللہ ایمان تو اس مقام پر ہے اور اپنے ہاتھ سے اپنی زبان کی طرف اشارہ کیا اور نفاق اس جگہ ہے اور اپنے ہاتھ سے اپنے سینے کی طرف اشارہ یا اور ہم اللہ کا ذکر بہت کم کرتے ہیں پس رسول خدا ﷺ  چپ رہے حرم...