متفرق صحابہ کرام  

(سیدنا) حجر (رضی اللہ عنہ)

  ابن یزید بن سلمہ بن مرہ بن حجر بن عدی بن ربیعہ بن معاویہ اکرمیں کندی۔ ان کو لوگ حجر اشر کہتے ہیں اس سبب سے کہ یہ (پہلے) بہت شریر تھے اور حجر بن عدی اور کو حجر الخیر کہتے ہیں یہی ان دونوں کے درمیان میں مابہ الامتیاز ہے نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے تھے تحکیم کے گواہوں میں ایک یہ بھی تھے حضرت علی کی طرف تھے حضرت معاویہ نے انھیں ارمیںہ کا حاکم بنایا تھا۔ ان کے بیٹِ عائذ شریف تھے انھوں نے عبدالرحمن ن محمد بن اشعث کو طمانچہ مارا تھا قبیلہ کندہ کو...

(سیدنا) حجر (رضی اللہ عنہ)

  ابن نعمان بن عمرو بن عرفجہ بن عاتک بن امرء القیس بن ذہل بن معاویہ بن حارث اکبر۔ نبی ﷺ کے حضور میں وفد بن کے آئے تھے اور اسلام لائے۔ ان کے بیٹے صلت بن حجر کا وظیفہ دو ہزار پانچ سو تھا۔ یہ ابن شاہین کا قول ہے ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حجر (رضی اللہ عنہ)

  ابن عنبس۔ بعض لوگ ان کو ابن قیس کہتے ہیں کنیت ان کی ابو العنبس ہے کوفی ہیں اور بعض لوگ کے کہتے ہیں ان کی کنیت ابو الیکن ہے انھوں نے جاہلیت کا زمانہ پایا تھا اور اسی زمانہ میں انھوں ننے (ایک مرتبہ) خون پیا تھا انھوں نے نبی ﷺ کو دیکھا نہیں مگر آپ کی زندگی ہی میں آپ پر ایمان لے آئے تھے۔ انکی روایت حضرت علی بن ابی طالب اور وائل بن حجر سے ہے۔ حضرت علی کے ہمراہ جنگ جمل اور صفین میں شریک تھے۔ ان سے موسی بن قیس حضرمی نے روایت کی ہے کہ یہ کہتے تھے ...

(سیدنا) حجر (رضی اللہ عنہ)

  ابن عدی بن معاویہ بن جبلہ بن عدی بن ربیعہ بن معاویہ اکرمیں میں حارث بن معاویہ بن حارث ابن معاویہ بن ثور بن مرتع بن معاویہ بن کندہ کندی۔ یہ حجر الخیر کے نام سے مشہور ہیں اور یہ کہ ان کے والد عدی کو ادبر اس سببس ے کہتے ہیں کہ وہ ایک مرتبہ بھاگے جارہے تھے ان کے سر میں کسی نے نیزہ مار دیا تھا اسی وجہ سے ان کو لوگ ادبر کہنے لگے۔ نبی ﷺ کے حضور میں اور یہ اور ان کے بھائی ہانی حاضر ہوئے تھے اور جنگ قادیہ میں شریک تھے۔ فضلائے صحابہ میں تھے۔ جنگ صفی...

(سیدنا) حجر (رضی اللہ عنہ)

  عددی۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔ انھوں نے اپنی سند سے ابو عیسی ترمذی سے انھوں نے قاسم ابن دنیار سے انھوں نے اسحاق بن منصور سے انھوں نے اسرائیل سے انھوں نے حجاج بن دنیار سے انھوں نے حکم بن حجل سے انھوں نے حجر عدوی سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہس ے فرمایا کہ ہم نے عباس کی زکوۃ لے لی۔ میں کہتا ہوں کہ ابو عیسی نے اپنی کتاب جامع میں اسی سند سے جس کو ابو موسی نے ذکر کیا ہے اس حدیث کو روایت کیاہے ور اس میں اس قدر بات زیادہ...

(سیدنا) حجر (رضی اللہ عنہ)

  کنیت ان کی ابو عبداللہ۔ ان سے ان کے بیٹے عبداللہ نے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا ﷺ کے پیچھے (ایک مرتبہ) نماز پڑھی (تو تسبیحات وغیرہ میں نے بلند آواز سے کہیں) آپ نے فرمایا کہ اے حجر اللہ کو سنائو اور مجھے نہ سنائو۔ نسانی نے ابن قانع سے ان کا تذکرہ نقل کیا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حجر ۰رضی اللہ عنہ)

  ابن ربیعہ بن وائل۔ والد ہیں وائل بن حجر حضرمی کے ان سے صرف ایک حدیث مروی ہے اس میں اعترض ہے ہشیم نے عبد الجباربن وائل بن حجر سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے رویت کی ہے کہ انھوں نے رسول خدا ﷺ کو پیشای اور ناک کے بل سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ابو عمر نے کہا ہے کہ اگر یہ قول وہم نہیں ہے تو یہ حجر صحابی ہیں اور اگر یہ قول غلط ہے تو یہ حدیث ان کے بیٹے وائل کی ہوگی ان کے صحابی ہونے میں اختلاف نہیں ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھاہے میں ...

(سیدنا) حجاج (رضی اللہ عنہ)

  ابن مبنہ بن حجاج بن حذیفہ بن عامر سہمی۔ ابن قانع نے اپنی سند سے ابراہیم بن مبنہ ابن حجاج سہمی سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا رسول خدا ﷺ نے فرمایا کہ جس کو تم دیکھو کہ ابوبکر و عمر کا ذکر بری طرح کر رہا ہے تو سمجھ لو کہ وہ دین اسلام کے سوا اور کسی دین کو چاہتا ہے۔ ان کا تذکرہ ابو علی نسانی لکھا ہے (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حجاج (رضی اللہ عنہ)

  ابن مسود۔ ابن مندہ نے کہا ہے کہ یہ وہم ہے اور انھوں نے بواسطیہ ابودائود طیالسی کے شعبہ سے انھوںنے حجاج بن حجاج سلمی سے انھوں نے اپنے والد ے انھوں نے نبی ﷺ کے ایک صحابی سے جن کو میں حجاج بن مسعود سمجھتا ہوں رویت کی ہے کہ انھوں نے کہا رسول خدا ﷺ نے فرمایا کہ جب گرمی زیادہ پڑنے لگے تو نماز ٹھنڈک میں پڑھو یوں کہ گرمی کی شدت جہنم کے سانس سے پیدا ہوتی ہے۔ اس کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ ہمیںابو یاسر یعنی عب...