متفرق صحابہ کرام  

(شیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)

  ابن عمرو سلامانی۔ قبیلہ قضاعہ سے ہیں اور بعض لوگوں کا بیان ہے کہ یہ حبیب بیٹے ہیں فدیک بن عمرو کے مقام جفار میں رہتے تھے۔ ابن شاہین نے ان کو صحابہ میں ذکر کیا ہے۔ اور ابو عمرنے کہا ہے کہ یہ حبیب سلامانی ہیں۔ واقدی نے کہا ہے کہ سن۱۰ھ میں قبیلہ سلامان کا وفد آیا تھا وہ سات آدمی تھے ان کے سردار حبیب سلامانی تھے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر او ابو موسی نے لکھا ہے۔ (اس الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(شیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)

  ابن عمرو سلامانی۔ قبیلہ قضاعہ سے ہیں اور بعض لوگوں کا بیان ہے کہ یہ حبیب بیٹے ہیں فدیک بن عمرو کے مقام جفار میں رہتے تھے۔ ابن شاہین نے ان کو صحابہ میں ذکر کیا ہے۔ اور ابو عمرنے کہا ہے کہ یہ حبیب سلامانی ہیں۔ واقدی نے کہا ہے کہ سن۱۰ھ میں قبیلہ سلامان کا وفد آیا تھا وہ سات آدمی تھے ان کے سردار حبیب سلامانی تھے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر او ابو موسی نے لکھا ہے۔ (اس الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)

  کنیت ان کی ابو ضمرہ۔ ان سے ان کے بیٹِ ضمرہ نے روایت کی ہے۔ یہ دادا ہیں عبد العزیز بن ضمرہ بن حبیب کے۔ عبدالعزیز نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا رسول خدا ﷺ فرماتے تھے جماعت کی نماز تنہا ایک شخص کی نماز پچیس درجہ زیادہ ہے اور نماز نفل کا گھر میں پڑھنا ویسی ہی فضیلت رکھتا ہے جیسے جماعت کی نماز تنہا ایک شخص کی نماز پر فضیلت رکھتی ہے۔ ان کا ذکر غانی نے لکھا ہے۔ (اس الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)

  ابن ضحاک جمحی۔ ہمیں ابو الفضل عبداللہ بن احمد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابوبکر احمد بن علی بن بدر حلوانی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں حسن بن احمد بن عبداللہ بن بئا نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو الفتح بن ابی الفوارس نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو علی بن صواف نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو جعفر یعنی محمد بن عثمان بن ابی شیبہ نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو علی بن صواف نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو جعفر یعنی محمد بن عثمان بن ابی شیبہ نے خبر د...

(سیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)

  سلمی۔ والد ہیں ابو عبد الرحمن سلمی کے کنیت ان کی ابو عبداللہ ان کے بیٹے ابو عبدالرحمن کا نام عبداللہ تھا زہیر نے ابواسحاق سے انھوں نے ابو عبدالرحمن سلمی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے کہ میرے والد رسول خدا ﷺ کے ہمراہ آپ کے تمام غزوات میں شریک تھے۔ ان کے بیٹے ابو عبدالرحمن فضلائے تابعین میں سے ہے انھوں نے حضرت عثمان اور حضرت علی اور حضرت حذیفہ سے روایت کی ہے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)

  ابن سعد۔ انصار کے غلام تھے۔ موسی بن عقبہ نے کہا ہے کہ یہ جنگ بدر میں شریک تھے بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ حبیب بیٹے ہیں اسود بن سعد کے اور بعض لوگ کہتے ہیں یہ حبیب بیٹے ہیں اسلم کے جو غلام تھے جشم بن خزرج کے اور ان سب نے کہا ہے کہ یہ بدر میں شریک تھے ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے اور کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ کسی ایک کی بابت یہ قول ہے یا دو کی بابت۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)

  ابن سباع۔ اور بعض لوگ ان کو حبیب بن وہب کہتے ہیں اور بعض لوگ حبیب بن سبع کہتے ہیں۔ انصاری ہیں اور بعض لوگ کہتے ہیں کنانی ہیں مگر پہلا ہی قول صحیح ہے۔ کنیت ان کی ابو جمعہ ہے ان شاء اللہ تعالی کنیت کے بابم یں ان کا ذکر اس سے زیادہ کیا جائے گا۔ ان کا شمار اہل شام میں ہے۔ ہمیں ابو یاسر یعنی عبد الوہاب بن ہبۃ اللہ بن ابی حبہ نے اپنی سند سے عبداللہ بن احمد بن حنبل تک خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں ابو المغیرہ نے...

(سیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)

  ابن زید کندی۔ صحابی ہیں۔ ابو الحسن عسکری وغیرہ نے ان کا ذکر صحابہ میں کیا ہے۔ ان کی حدیث ان کے بیٹے عبداللہ بن حبیب نے اپنے والد حبیب بن زید سے روایت کی ہے کہ انھوںنے کہا میں نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ عورت کو شوہر سے کس قدر حصہ ملتا ہے جب شوہر مر جائے تو حضرت نے فرمایاکہ چوتھائی مال بشرط یہ کہ شوہر کی اولاد نہ ہو اور اگر اولاد ہو تو آٹھواں حصہ اور انھوں نے نبی ﷺ سے وضو کا طریقہ بھی پوچھا تھا۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر...

(سیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)

ابن زید بن عاصم بن کعب بن عمرو بن عوف بن مبذول بن عمرو بن غنم بن مازن بن نجار۔ انصاری خزرجی ثم من بنی مازن بن النجار۔ عقبی۔ ابن اسحاق نے ان کو ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ نسیبہ بنت کعب یعنی ام عمارہ اور ان کے شوہر زید بن عاصم بن کعب اور ان کے دونوں بیٹے حبیب اور عبداللہ فرزندان زید بیعت عقبہ میں شریک تھے اور نیز وہ اور ان کے شوہر اور ان کے دونوں بیٹے احد میں سے شریک تھے۔ یہ حبیب وہی ہیں جن کو رسول خدا ﷺ نے مسیلمہ کذاب حنفی صاحب یمامہ کے پاس بھیجا تھ...

(سیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)

ابن زید بن تمیم بن اسید بن خفاف بن بیاضہ انصاری بیاضی۔ بنی بیاضہ میں سے ہیں احد میں شید ہوئے ابو موسی نے کہا ہے کہ ابن شاہین  نے محمد بن ابراہیم سے انھوں نے محمد بن یزید سے انھوں نے اپنے راویوں سے نقل کر کے ان کو صحابہ میں ذکر کی اہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے مختصر لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...