(سیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)
ابن ابی مرضیہ۔ عبدان نے انکو زکر کیا ہے اور کہا ہے کہ میں ان کا صحابی ہونا نہیں انتا مگریہ حدیث ان سے اسی طرح روایت کی گئی ہے ان کی حدیث یہ ہے کہ نبی ﷺ نے خیبر میں ایک دبائی مقام میں قیام کیا خیبر کے لوگوں نے آپ سے عرض کیا کہ آپ جس مقام میں اترے ہیں یہ وبائی مقام ہے اور اگر آپ مناسب سمجھیں تو بلندی پر اٹھ جائیں اس کی آب و ہوا اچھی ہے۔ انکا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔ (اس الغابۃ جلد نمبر ۲)...