متفرق صحابہ کرام  

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن اشیم بن رافع بن امرء القیس بن زید بن عبد الاشہل ابن لہیعہ نے ابو الاسود س انھوں نے عروہ سے ان لوگوں کے نام ین جو انصار کے قبیلہ اوس کی شاخ بنی عبد الاشہل سے جنگ بدر میں شریک ہوئے تھے ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہ اور ابو معشر یعنی نجیح مدنی نے کہا ہے کہ ان کا نام حارث بن اوس ہے ہم ان شاء اللہ تعالی ان کا ذکر کرین گے اور ابن اسحاق نے کہا ہے کہ ان کا نام حارث بن انس بن رافع ہے ابن کلبی نے بھی ایسا ہی بیان کیا ہے۔ انکا تذکرہ ابن مندہ اور ا...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ۹

    ابن ازمغ ہمدانی۔ ان کا تذکرہ صحابہ میں کیا جاتا ہے۔ ان کی وفات حضرت معاویہ کے آخر زمانے میں ہوئی۔ یہ ابو عمر کا قول ہے۔ ابو موسی نے کہا ہے کہ عبدان نے ور ابن شاہین نے ان کا تذکرہ صحابہ میں کیا ہے اور ابن شاہین نے کہا ہے کہ انھوں نے جاہلیت کا زمانہ بھی پایا ہے یہ تابعی ہیں حضرت عمر وغیرہ سے انھوںنے رویت کی ہے۔ انکا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حاجب ابن یزید انصاری ۰رضی اللہ عنہ)

  ۔ اشہلی نبی عبد الاشہل سے ہیں اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ بنی زعور ابن جشم سے ہیں جو قبیلہ اوس کی ایک شاخ ہے زعورا بھائی ہیں عبدالاشہل کے بعض لوگ کہتے ہیں عبد الاشہل کے یہ حلیف ہیں اور خود قبیلہ ازد شنودہ سے ہیں جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔ انکا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

(سیدنا) حاجب (رضی اللہ عنہ)

  ابن یزید بن تیم بن امیہ بن خفاف بن بیاضہ۔ انصاری خزرجی بیاضی حباب کے بھائی ہیں۔ ابن شاہین نے اور طبری نے بیان کیا ہے کہ یہ دونوں احد میں شریک تھے۔ انکا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا حاتم رضی اللہ عنہ)

    ابن عدی۔ انکی حدیث ابن لہیعہ نے سالم بن غیلان سے انھوںنے سلیامن بن ابی عثمانس ے انھوںنے حاتم بن عدی یا عدی بن حتم حمصی سے رویت کی ہے کہ وہ کہتے تھے رسول خدا ﷺ نے فرمایا میری امت کے لوگ ہمیشہ نیکی پر رہیں گے جب تک کہ وہ افطار میں جلدی اور سحو کھانے میں تاخیر کرتے رہیں گے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا۹ حاتم (رضی اللہ عنہ)

    خادم نبی ﷺ۔ حاتم کہتے تھے کہ مجھے نبی ﷺ نے اٹھارہ اشرفی میں مول لیا تھا پھر مجھے آزاد کر دیا میں نے عرض کیا کہ میں آپ کے پاس سے نہ جائوں گا چاہے آپ مجھے آزاد کر دیں چنانچہ چالیس برس حضرت کے پاس رہا۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے ان کے حدیث کی سند نہایت غریب ہے۔ (اس الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حابس (رضی اللہ عنہ)

  ابن سعد اور بعض لوگ ان کو ابن ربیعہ بن منذر بن سعد بن شیربی بن عبد بن قصی بن قمران بن ثعلبہ بن عمرو بن ثعلبہ بن حیان ابن جرم۔ یہ ثعلبہ بیٹے ہیں عمرو بن غوث بن طے کے طائی ہیں۔ ان کا شمار اہل حمص میں ہے۔ ابو یاسر بن ابی حبہ نے اپنی سند سے عبداللہ بن احمد تک خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کای وہ کہتے تھے ہمیں مغیرہ کے والد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں حریز بن عثمان رحبی نے خبر دی وہ کہتے تھے میں نے عبداللہ بن غابر الہانی سے سنا وہ ...

(سیدنا) حابس (رضی اللہ عنہ)

  ابن ربیعہ تمیمی۔ کنیت ان کی ابو حبہ یہ حابس اقرع کے والد نہیں ہیں۔ ہمیں ابو جعفر عبید اللہ بن احمد بن علی وغیرہ نے اپنی سند سے محمد بن عیسی اسلمی تک خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عمرو بن علی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں یحیی بن کثیر یعنی ابو غسان عنبری نے خبر دی وہ کہتے تھے م سے علی بن مبارک نے یحیی بن ابی کثیر سے انھوںنے حیہ بن حابس سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کر کے بیان کیا کہ انھوں نے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ الو (کی آواز) میں (نحوست) کچھ بھ...