متفرق صحابہ کرام  

(سیدنا) جعفر (رضی اللہ عنہ)

  کنیت ان کی ابو زمعہ بلوی ہے۔ یہ ان لوگوں میں سے ہیں جنھوں نے درخت کے نیچے بیعۃ الرضوان کی تھی۔ مصر میں رہتے تھے ان کے نام میں اختلاف ہے بعض لوگ جعفر کہتے ہیں اور بعض لوگ عبد کہتے ہیں۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے عبد میں کیا ہے جعفر میں نہیں کیا۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) جعفر (رضی اللہ عنہ)

    ابن زبیر بن عوام عبید اللہ کے بھائی ہیں۔ ابراہیم بن علاء نے اسماعیل بن عیاش سے انھوں نے ہشام بن عروہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ عبداللہ بن زبیر اور جعفر بن زبیر نے نبی ﷺ سے بیعت کی تھی حالانکہ یہ وہم ہے صحیح وہی ہے ابو الیمان نے اور سلیمان بن عبدالرحمن وغیرہما نے ابن عیاش سے انھوں نے ہشام سے انھوں نے عروہ سے روایت کیا ہے کہ عبداللہ بن زبیر نے اور عبداللہ بن جعفر نے نبی ﷺ سے بیعت کی اور اس وقت ان کی عمر چھ برس کی تھی ان ...

(سیدنا) جعفر (رضی اللہ عنہ)

  ابن ابی الحکم۔ انکا تذکرہ حمانی نے اور محمد بن عثمان بن ابی شیبہ نے وحدان میں کیا ہے۔ حمانی نے عبداللہ بن جعفر محرمی سے انھوں نے عبدالحکم بن صہیب سے رویت کی ہے وہ کہتے تھے کہ مجھے جعفر بن ابی احکم نے دیکھا کہ میں ادھر سے اور ادھر (ہر طرف سے) کھا رہ ہوں تو انھوں نے مجھ سے کہا کہ اے میرے بھتیجے ایسا نہ کرو اس طرح شیطان کھاتا ہے نبی ﷺ جب کھانا کھاتے تھے تو کبھی اپنے سامنے سے کے اپنا ہاتھ نہ بڑھاتے تھے۔ اس حدیث کو نعمان بن شبل نے محرمی سے انھو...

(سیدنا) جعشم (رضی اللہ عنہ)

  (معروف بہ) خیر بن خلیبہ بن شامی بن موہب بن اسد بن جعشم بن حریم بن صدف صدفی حریمی۔ درخت کے نیچے انھوں نے بیعۃ الرضان کی تھی اور انھیں نبی ﷺ نے اپنا کرتہ اور اپنی جوتیاں اور اپنے کچھ بال عنایت فرمائے تھے جعشم نے آمنہ بنت طلیق بن سفیان بن امیہ بن عبد شمس سے نکاح کیا تھا۔ ان کو شرید بن مالک نے زمانہ ردت میں عکاشہ کے قتل کے بعد قتل کیا ابو سعید بن سیونس نے ان کا ذکر ایسا ہی کیا ہے جیسا ہم نے کیا اور انھوں نے یہ بھی کہا ہے ہ یہ فتح مصر میں شریک ...

(سیدنا) جعدہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن ہبیرہ بن ابی وہب بن عمرو بن عائذ بن عمران بن مخزوم قرشی مخزومی۔ ان کی والدہ ام ہانی بنت ابی طالب ہیں یہ ابو عمر کا قول ہے اور ابو عبیدہ نے کہا ہے ہ ام ہانی بنت ابی طالب کے ہبیرہ سے تین بیٹے ہوئے جعدہ اور ہانی ور یوسف اور زبیر نے کہا ہے کہ ام ہانی کے ہبیرہ سے چار بیٹِ ہوئے انھیں میںسے ایک جعدہ ہیں۔ اور ہشام کلبی نے کہا ہے کہ جعدہ بن ہبیرہ حضرت علی کی طرف سے خراسان کے حاکم تھے جعدہ حضرت علی کے بھانجے تھے ان کی والدہ ام ہانی بنت ابی طالب ...

(سیدنا) جعدہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن ہیرہ اشجعی کوفی۔ ان کی حدیث عبداللہ بن ادریس بن یزید بن عبدالرحمن اودی نے اور دائود بن یزید ادوی نے اپنے والد سے انھوں نے جعدہ ے انھوں نے نبی ﷺ سے رویت کی ہے کہ آپ نے فرمایا سب لوگوں سے زیادہ بہتر میرا زمانہ ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔ اور انھوں نے جعدہ بن ہیرہ مخزومی کا بھی ذکر لکھا ہے اور یہ کہ آیا یہ اور کوئی اور ہیں (یا وہی ہیں) غالب گمان تو یہ ہے کہ یہ وہی ہیں کیوں کہ اس حدیچ کو عبداللہ بن ادریس بن یزید نے اور دائود بن یزی...

(سیدنا) جعدہ ۰رضی اللہ عنہ)

  ابن ہانی حضرمی جاحلی۔ ان کا سمار اہل حمص میں ہے۔ ابن عائذ نے مقدام کندی سے اور جعدہ بن ہانی سے اور ابو عقبہ سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے حضرت عمر کو مدینہ کے ایک نصرانی کے پاس اسلام کی ترغیب دینے کے لئے بھیجا اور (حکم دیا کہ) اگر وہ اس کو نہ مانے تو اس کا مال دو حصے پر تقسیم کر دیا جائے چنانچہ حضرت عمر اس کے پاس گئے اور اس کے مال کو اسی طرح تقسیم کر دیا۔ انکا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) جعدہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن خالد بن صمہ جشمی۔ بنی جشم بن معاویہ بن بکر بن ہواذن میں سے ہیں۔ ان کی حدیث بصرہ والوںکے پاس ہے ہمیں عبدالوہاب بن ہبۃ اللہ بن عبدالوہاب نے اپنی سند سے عبداللہ بن احمد تک خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والدنے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن جعفر نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں شعبہ نے ابو رائیل سے انوں نے جعدہ سے روایت کر کے خبر دی کہ وہ کہتے تھے میںنے رسول خدا ﷺ سے سنا آپ نے ایک فربہ آدمی کو دیکھا تو آپ اپنے ہاتھ سے اس کے پیٹ کی طرف اشارہ ...

(سیدنا) جعل (رضی اللہ عنہ)

  یہ ایک د وسرے شخص ہیں۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے ابن مندہ پر استدراک کرنے کے لئے لکھا ہے اور کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ یہ وہی شخص ہیں جن کا ذکر اس سے پہلے ہوا یا کوئی اور ہیں اور انھوں نے اپنی سند سے مجاہد ے انھوں نے ابن عمر سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے کہا ایک شخص رسول خدا ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یارسول اللہ بتایئے اگر میں آپ کے سامنے لڑوں یہاں تک کہ قتل کر دیا جائوں تو مجھے میرا پروردگار عزوجل جنت میں داخل کر دے گا اور مجھے...

(سیدنا) جشیش (رضی اللہ عنہ)

  کندی ان کا نسب جنشیش بالجیم ے بیان میں ان شاء اللہ تعالی آئے گا۔ ابو موسی نے کہا ہے کہ ابن شاہین نے ان کا تذکرہ اس طرح لکھاہے۔ سعد بن مسیب نے روایت کی ہے وہ کہتے تھے کہ جشیش کندی نبی ﷺ کے حضور میں گئے اور عرض کیا کہ یارسول اللہ کیا آپ ہم میں سے نہیں ہیں تین مرتبہ انھوں نے یہی کہا تو نبی ﷺ نے فرمایا کہ ہم اپنی ماں کو گالی (٭مطلب یہ ہے کہ اگر ہم اپنے کو کسی دوسرے خاندان کا کہہ دیں تو گویا ماں پر گالی پڑی اور اپنے اصلی باپ سے علیحدہ ہوگئے) نہ...