متفرق صحابہ کرام  

(سیدنا) ثعلبہ ابن سعید (رضی اللہ عنہ)

   اور بعض لوگ کہتے ہیں ابن یامیں۔ سعید بن جبیر نے اور عکرمہ نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ انھوںنے کہا جب عبداللہ بن سلام اور ثعلبہ بن سعیہ اور اسید بن سعید اور اسد بن عبید اور ان کے ہمراہ اور یہودی بھی اسلام لائے یہ لوگ ایمان لائے اور انھوںنے تصدیق کی اور اسلام کی طرف رغبت کی تو علمائے یہود اور ان کے کافروں نے کہا کہ اللہ کی قسم محمد پر وہی لوگ ایمان لائے ہیں اور ان کی پیروی انھیں لوگوںنے کی ہے جو ہم میں سے شر پر تھے اگر وہ ہمارے اچھے ...

(سیدنا) ثعلبہ بن ساعدہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن مالک بن خالد بن ثعلبہ بن حارچہ بن عمرو بن خزرج بن ساعدہ بن کعب بن خزرج اکبر بن ثعلبہ انصاری احد میں شہید ہوئے یہ عروہ اور زہری کا قول ہے۔ انکا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) ثعلبہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن زید۔ یہ ایک دوسرے شخص ہیں۔ ابو موسینے کہا ہے کہ عبدان نے بھی انکا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ میں نے احمد بن یسار کو کہتے ہوئے سنا کہ ثعلبہ بن زید بن حارث بن حرامبن کعب بن غنم بن سلمہ بن سعد بن علی بن اسد بن سفاردہ بن یزید بن جشم بن خزرج انصاری خزرجی بدر میں شریک تھے ان کی کوئی روایت محفوظ نہیں ہے۔ ابو موسی نے زہری سے ان کا تذکرہ نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہی ہیں جن کا لقب جذع ہے ثابت بن ثعلبہ کے والد ہیں۔ اور حافظ ابو عبداللہ نے ثعلبہ بن ...

(سیدنا) ثعلبہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن زید۔ ابو موسینے کہا ہے کہ عبدان نے ان کا تذکرہ لکھاہے اور کہاہے ہ میں نے احمد بن یسار کو کہتے ہوئے سنا کہ ثعلبہ بن زید اصحاب نبی ﷺ سے بنی حرام میں سے ایک شخص ہیں یہ انھیں بکاریں میں سے ہیں جن کے حق میں اللہ تعالینے نازل فرمایا تھا ولا علی الذین اذا اما اتوک لتجملہم الایہ (٭مطلب پوری ایتکا یہ ہے کہ جو لوگ جہاد میں اس سبب سے شریک نہ ہوسکیں کہ ان کے پاس سواری نہ ہو اور اینبی آپ کے پاس سے بھی سوار کا انتظام نہ ہوسکے تو ان پر کچھ گناہ نہیں)...

(سیدنا) ثعلبہ ابن زید (رضی اللہ عنہ)

  انصاری۔ ابو نعیم نے کہا ہے کہ بعض متاخرین نے یعنی ابن مندہ نے ان کا ذکر یا ہے اور کہا ہے کہ مغازی میں ان کا کچھ ذکر ہے۔ کوئی حدیث ان کی معلوم نہیں نہ ان کا کچھ حال لکھا ہے اور نہ اپنا ول متقدمیں سے کسی کی طرف منسوب کیا ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہا ور ابو نعیم نے لکھاہ ے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) ثعلبہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن زہدم تمیمی حنظلی۔ صحابی ہیں۔ ان کا شمار کوفیوں میں ہے ان سے اسود بن بلال نے رویت کی ہے۔ سفیان ثوری نے اشعث بن ابی الشعثاء سے انھوںنے ابو الاسود بن بلال سے انھوںنیثعلبہ بن زہدم حنظلی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے ہم بنی تمیم کی ایک جماعت کے ساتھ نبی ﷺ کے حضور میں گئے جس وقت ہم آپکے پاس پہنچے آپ فرما رہیتھے کہ دینے والے کا ہاتھ جو اوپر ہوتا ہے مبارک ہاتھ ہے تم انے ماں کی اور باپ کی اور بہن کی اور بھائی کی کفالت کرو پھر اور جو لوگ تمہارے ...

(سیدنا) ثعلبہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن زیب عنبری۔ان سے ان کے بیٹے عبداللہ نے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میرے ذمہ اولاد اسمعیل کا ایک غلام قرض تھا۔ اس حدیث کی اسناد میں راوی چھوٹ گئے ہیں اور ضعف ہے ان کا تذکرہ ابن مندہا ور ابو نعیم نے اسی طرح مختصر لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) ثعلبہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن حکم لیثی۔ بصرہ میں رہتے تھے پھر کوفہ چلے گئے۔ انکا نسب کسی نے بیان نہیں کیا۔ یہ ثعلبہ بیٹیہیں حکم بن عرفطہ بن حارث بن لقیط بن یعمر شداخ بن عوف بن کعب بن عامر بن لیث بن بکر بن عبد مناہ بن کنانہ کے کنانی ہیں لیثی ہیں کہتے تھے کہ میں رسول خد اھ کے زمانے میں بچہ تھا۔ ان سے سماک بن ہرب نے اور یزید بن ابی نزد نے رویت کی ہے۔ خیبر میں شریک تھے۔ ہمیں ابو الفضل عبداللہ بن احمد نے اپنی اسناد سے ابو دائود طیالسی تک خبر دی وہ شعبہ سے وہ سماکس ے راو...

(سیدنا) ثعلبہ (رضی اللہ عنہ)

  کنیت ان کی ابو حبیب عنبری۔ دادا ہیں ہرماس بن حبیب کے۔انکا نسب اسحاق بن راہویہ نے نصر بن شمیل سے انھوںنے ہرماس بن حبیب بن ثعلبہ سے انھوںنے اپنے والد سے انھوںنے ان کے دادا سے نقل کیا ہے ان کا تذکرہ ابن مندہنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...