(سیدنا) ثعلبہ (رضی اللہ عنہ)
ابن غنمہ بن عدی بن نابی بن عمرو بن سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری خزرجی سلمی عقبہ کی دونوں بیعتوں میں شریک تھے اور جنگ بدر میں شریک تھے۔ یہ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جنھوں نے قبیلہ بنی سلمہ کے بت توڑے تھے۔ غزوہ خندق میں شہید ہوئے۔ یہ ابن اسحاق کا قول ہے انھیں ہبیرہ بن ابی وہب مخزومی نے شہید کیا تھا۔ عروہ بن زبیر نے کہا ہے کہ یہ غزوہ خیبر میں شہی ہوئے جن لوگوںنے (قبیلہ بنی سلمہ کے) بت توڑے تھے ان کے نام یہ ہیں معاذ بن جبل عبداللہ بن انیس ث...