(سیدنا) ثعلبہ (رضی اللہ عنہ)
ابن حاطب بن عمرو بن عبد بن امیہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس انصاری ہیں اوسی ہیں۔ بدر میں شریک تھے یہ محمد بن اسحاق اور موسی بن عقبہ کا قول ہے۔ یہی میں جنھوں نے نبی ﷺ سے اس کی درخوات کی تھی کہ آپ ان کے واسطے دعا کریں تاکہ اللہ تعالی انھیں مال عنایت فرمائے۔ ہم سے ابو العباس احمد بن عثمان بن ابی علی بن مہدی زرزاری نے اجازۃ بیان کیا انھوںنے کہا ہمیں ابو عبد اللہ حسن ابن عبداللہ رسمی نے اور رئیس مسعود بن حسن بن قاسم بن ف...