متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا یوسف رضی اللہ عنہ

القہری۔ نسب مذکور نہیں۔ ان سے ان کے بیٹے یزید بن یوسف نے روایت کی۔ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اگر جریج راہب فقیہہ اور عالم ہوتا، تو وہ خدا کی عبادت پر اپنی والدہ کی خدمت میں گزاری کو ترجیح دیتا۔ ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے تخریج کی ہے۔ ...

سیّدنا یونس رضی اللہ عنہ

ابو محمد ظفری انصاری اوسی: بقولِ ابن مندہ مدنی ہیں۔ ابو نعیم کوفی بتاتے ہیں۔ ابن ابی فدیک نے ادریس بن محمد بن یوسف سے انہوں نے اپنے والد سے۔ انہوں نے دادا سے روایت کی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کہ موچھوں کو کٹواؤ۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن یزید عمرو التمیمی اور ایک روایت میں نمیری آیا ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں قیس بن عاصم تمیمی اور ان کے رفقا کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ان سے عائذ بن ربیعہ نے روایت کی۔ قیس بن حفص نے، ولہم بن وہیم العجلی سے، انہوں نے عائذ بن ربیعہ سے روایت کی، کہ انہیں قرہ بن دعموص، قیس بن عاصم، ابو زہیر بن اسید بن جعونہ بن حارث، یزید بن عمرو اور حارث بن شریح نے بتایا کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم ک...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن عمرو: میمون بن مہران سے مروی ہے، کہ عبد اللہ نے میرے پاس ایک آدمی کو ام المومنین میمونہ اور حضور کے نکاح کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے روانہ کیا۔ انہوں نے جواب دیا، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بہ مقامِ سرف حسبِ شریعت نکاح کیا، اور وہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے حسبِ دین زفاف کیا۔ اور اس چھجے کے نیچے قبر انہی کی ہے۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابن اثیر لکھتے ہیں۔ کہ اس یزید سے مراد ابن اصم یعنی یزید بن...