سیّدنا یونس رضی اللہ عنہ
بن شداد لازدی: بہ قول ابن مندہ اور ابو نعیم نامعلوم آدمی ہیں۔ ابو یاسر نے باسنادہ عبد اللہ بن احمد سے، انہوں نے ابو موسیٰ عنزی سے، انہوں نے محمد بن عثمہ سے۔ انہون نے سعید بن بشیر سے انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے ابو قلابہ سے، انہوں نے ابو الشعشاء سے، انہوں نے یونس بن شداد سے روایت کی، کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایامِ تشریق کے روزے سے منع فرمایا۔ تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ...