سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ
بن معبد الحنفی یا دؤلی: یہ ابو نعیم کی روایت ہے۔ ابو عمر نے قیسی ربعی لکھا ہے یہ صحابی اور ان کے بھائی قیس، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔ ان سے ان کے بیٹے معبد نے روایت کی، کہ میرے والد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا، کہ اہل یمامہ کا تعلق کس قبیلے سے ہے؟ میرے دل میں آیا، کہ میں بنو عبد اللہ بن دؤل کا نام لے دوں لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جھوٹ بو...