سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ
بن جاریہ بن عامر بن مجمع بن عطاف بن ضبیعہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن اوس انصاری اوسی: ان کی کنیت ابو عبد الرحمٰن تھی۔ بقول ابن مندہ ان کا نام زید بن جاریہ بھی آیا ہے ابو نعیم اور ابوموسیٰ نے یزید بن جاریہ یا خارجہ لکھا ہے، وہ ابو عبد الرحمٰن بن یزید اور زید و مجمع پسرانِ جاریہ کے بھائی تھے۔ ہم نے ان کے والد جاریہ اور زید اور مجمع کا ذکر ان کے ترجمے میں کیا ہے۔ یزید رضی اللہ عنہ سے ان کے بیٹے عبد الرحمان اور خالد بن...