متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن زمعہ بن اسود بن مطلب بن اسد بن عبد العزی بن قصی قرشی اسدی: ان کی والدہ کا نام قریبہ دختر ابوامیہ مخزومیہ تھا۔ جو ام سلمہ کی بہن تھیں۔ قدیم الاسلام اور مہاجرین حبشہ سے تھے یہ ہشام اور ابن الکلبی کا قول ہے۔ انہیں حضور کی صحبت نصیب ہوئی۔ خود انہوں نے اور ان کے بھائی عبد اللہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی جاہلیت میں قریش جب بھی کوئی اہم کام کرنے لگتے، تو ان سے ضرور مشورہ لیتے۔ اگر انہیں قریش کی رائے سے اتفاق ہوتا، تو وہ خاموش...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن ابو زیاد: ایک روایت میں یزید بن زیاد الاسلمی آیا ہے۔ صحابہ میں شمار ہوتے ہیں اور اہل مصر سے تھے۔ ان سے یزید بن ابی حبیب نے روایت کی یہ ابو سعید بن یونس کا قول ہے رشدین بن سعد نے ابن لہیعہ سے، انہوں نے ابو قبیل سے، انہوں نے یزید بن ابو زیاد سے روایت کی کہ ابن موریق، شاہِ روم، تین سوجہاز لے کر آئے گا، اور اسلامی حدود میں لنگر انداز ہوگا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن زید بن حصن بن عمرو الانصاری الحطمی: ہم ان کا نسب ان کے والد عبد اللہ بن یزید کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں۔ ان کا بیٹا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کم عمر تھا، اور یہ وہی شخص ہیں جو عبد اللہ بن زبیر کی طرف سے کوفے کے والی مقرر ہوئے تھے، ابو احمد عسکری نے ان کا ذکر کیا ہے: اور لکھا ہے، کہ یہ عدی بن ثابت کے نانا تھے کیونکہ عدی کی ماں، عبد اللہ بن یزید کی بیٹی تھی۔ ...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

ابو السائب ازدی: یہ بنو کنانہ سے ہیں۔ اور ان سے ان کے بیٹے سائب نے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر پر مسح کیا۔ ابراہیم بن محمد وغیرہ نے باسناد ہم تا ابوعیسیٰ، انہوں نے بندار سے، انہوں نے یحییٰ بن سعید سے انہوں نے ابن ذئب سے، انہوں نے عبد اللہ بن سائب بن یزید سے، انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے دادا سے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کہ کوئی شخص کسی دوسرے کی لاٹھی نہ تو مذاق سے اور نہ سنجیدگی سے ...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن سکن انصاری: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ احد میں شریک تھے۔ ان کے بھائی کا نام زیاد تھا۔ ان سے محمود بن عمر نے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احد کے لیے دو زر ہیں پہن کر نکلے تھے۔ یہ ابو عمر کا قول ہے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم کہتے ہیں کہ انہیں ابو جعفر بن احمد نے باسنادہ یونس سے، انہوں نے ابن اسحاق سے، انہوں نے حصین بن عبد الرحمٰن سے، انہوں نے محمود بن عمرو سے، انہوں نے یزید بن سکن سے سنا، کہ جب احد کے د...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

ابو السائب ابن اختِ نمر کندی: ان سے ان کے بیٹے نے روایت کی ابن مندہ لکھتے ہیں، امام بخاری نے ان کو اور اول الذکر کو علیحدہ علیحدہ شمار کیا ہے اور ابن مندہ نے ان کی طرف سے باسنادہ ابن لمہیعہ سے، انہوں نے حفص بن ہاشم بن عتبہ بن ابو وقاص سے، انہوں نے سائب بن یزید سے انہوں نے اپنے والد سے روایت کی، کہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا کر چکتے، تو منہ پر ہاتھ پھیرتے۔ ابو نعیم لکھتے ہیں کہ یزید ابو السائب بن اختِ نمر بن قاسط الکندی...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن سلمہ القمری: ایک روایت میں انصاری آیا ہے۔ ان کے لڑکے کا نام عبد الحمید تھا۔ یہ بصرے میں ٹھہر گئے تھے۔ ان کے بیٹے نے ان سے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوے کی ٹھونگوں اور جنگلی درندوں کے جوٹھے سے منع فرمایا۔ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں اونٹ کی طرح جم کر بیٹھ جانے سے بھی منع فرمایا۔ ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابو عمر نے لکھا ہے کہ انہیں صحابہ میں شمار کیا جاتا ہے لیکن اس میں اشتباہ...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن ابی سفیان: ابو سفیان کا نام صخر بن حرب بن ابو امیہ بن عبد شمس بن عبد مناف قرشی اموی تھا امیر معاویہ کے بھائی تھے، اور ابو سفیان کے خاندان میں بہترین آدمی تھے۔ انہیں یزید الخیر کہتے تھے ان کی والدہ ام الحکم زینب دختر نوفل بن خلف از بنو کنانہ تھیں۔ ایک روایت میں ان کا نام ہندہ دختر حبیب بن یزید ہے۔ یزید کی کنیت ابو خالد تھی۔ اور فتح مکہ کے دن ایمان لائے تھے، غزوۂ حنین میں شریک تھے۔ اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مالِ غنیم...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن سلمہ بن یزید بن مسجعہ بن مجمع بن مالک بن کعب بن سعد بن عوف بن خریم بن جعفی الجعفی: ان کی کنیت، اپنی ماں کی نسبت سے ابن ملیکہ تھی۔ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور بروایت وہب بن جریر ازشعبہ ازسماک، از علقمہ بن وائل، از والدِ خود، یزید بن سلمہ نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا۔ یا رسول اللہ! اگر ہمیں ایسے لوگوں سے پالا پڑے، جنہوں نے ہم سے کچھ لینا ہو، اور اس کا وہ تقاضا کریں، لیکن جو کچھ ہمارا ...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن سنان و بروایتے شیبان: ان کی صحابیت کے بارے میں اختلاف ہے، انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ میں آغاز کار میں قسم کھانے کے لیے ’’لا واَبیکَ‘‘ کے الفاظ استعمال کیا کرتا تھا۔ بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے روک دیا گیا۔ ابو نعیم اور ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...