متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا یربوع رضی اللہ عنہ

ابو الجعدالجہنی: ان کے بیٹے جعد نے ان سے ایک حدیث منکر عبد اللہ بن بلوی سے روایت کی کہ ہم نبو جہینہ کے چند آمیوں کے ساتھ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے اور لوگ ارد گرد جمع تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو جہینہ کو خوش آمدید کہا اور فرمایا، بنو جہینہ! دیکھنے کو سخت اور میدان جنگ میں آگے آگے چلنے والے ہیں۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔...

سیّدنا یزداد رضی اللہ عنہ

الفارسی: بجیربن ریسان کے آزاد کرد: غلام تھے، ان کا شمار اہل یمن میں ہوتا ہے۔ ان سے ان کے بیٹے عیسیٰ نےروایت کی۔ ابو یاسر عبد الوہاب بن ہبّہ اللہ نے باسنادہ، عبد اللہ بن احمد سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے روح سے، انہوں نے زکریا بن اسحاق سے، انہوں نے عیسیٰ بن بزداد سے، انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کہ تم میں سے جو شخص پیشان کرے وہ اپنے آلۂ تناسل کو تین بار جھٹکا دے۔ تینوں نے ان کا...

سیّدنا ہمیل رضی اللہ عنہ

بن دمون بن عبید بن مالک: یہ اپنے بھائی قبیصہ کے پاس آئے اور دونوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں کو طائف میں اتارا اور دونوں بنو ثقیف میں ٹھہرے، ابو نصر اور ابن ماکولا دونوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔...