سیّدنا ہلب رضی اللہ عنہ
طائی: قبیصہ کے والد تھے ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے امام بخاری نے یزید بن قنافہ اور ایک اور روایت کے رو سے ان کا نام یزید بن عدی بن قنافہ بن عدی بن عبد شمس بن عدی ابن اخرم آیا ہے یہ ابو عمر کا قول ہے الکلبی کہتے ہیں ان کا نام سلافہ بن یزید بن عدی بن قنافہ بن عدی بن عبد شمس بن عدی بن اخرم ہے وہ اور عدی بن اخرم طائی عدی بن اخرم میں اکھٹے ہوگئے ہیں۔ انہیں ہلب اس لیے کہتے تھے کہ گنجے تھے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر ہتھ پھیرا اس ک...