سیّدنا وحشی رضی اللہ عنہ
بن حرب الحبشی ابو دسمہ: یہ مکہ کے حبشیوں میں سے تھے اور طعیمہ بن عدی اور یا جبر بن مطعم کے آزاد کردہ غلام تھے، انہوں نے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کو احد میں اور مسلیمہ کذاب کو جنگ یمامہ میں قتل کیا تھا اور کہا کرتے کہ میں نے بحالتِ کفر خیر الناس کو اور بحالتِ اسلام شر الناس کو قتل کیا ہے۔ عبد اللہ بن احمد نے باسنادہ یونس سے اس نے ابن اسحاق سے روایت کی کہ، عبد اللہ بن فضل نے سلیمان بن یسار سے، انہوں نے جعفر بن امتیہ القمری سے بیان کیا، کہ میں اور عب...