سیّدنا مخرمہ بن شریح حضرمی رضی اللہ عنہ
نبو عبد الشمس کے حلیف تھے۔ ابن وہب نے یونس سے انہوں نے زہری سے انہوں نے سائب بن یزید سے روایت کی۔ کہ مخرمہ بن شریح نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذکر کیا اور کہا کہ فلاں آدمی قرآن پر صرف تکیہ ہی نہیں کرتا، بلکہ اس پر عمل بھی کرتا ہے اور وہ جنگ یمامہ میں موجود تھا۔ تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے اور کہا کہ فلاں آدمی قرآن پر صرف تکیہ ہی نہیں کرتا، بلکہ اس پر عمل بھی کرتا ہے۔ اور وہ جنگِ یمامہ میں موجود تھا تینوں نے اس کی تخریج کی...