سیّدنا مرارہ ربیع رضی اللہ عنہ
ابو عمر کہتا ہے کہ ایک روایت میں ابن ربیعہ انصاری عمری مذکور ہے۔ جن کا تعلق بنو عمر و بن عوف سے تھا۔ ہشام بن کلبی کے مطابق ان کا سلسلۂ نسب مرارہ بن ربعی بن عدی بن زید بن عمرو بن زید بن جشم بن حارثہ بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس ہے یہ غزوۂ بدر میں شریک تھے۔ یہ ان تین انصار میں سے تھے، جو غزوۂ تبوک میں شریک نہ ہوسکے تھے۔ اور جن کے بارے میں قرآن کی آیت ’’وَعَلٰی الثَّلاثَۃ الَّذِیْنَ خُلِّفُوْا‘‘ نازل ہوئی تھی۔ ہمیں...