سیّدنا مدرک بن زیاد الفزاری رضی اللہ عنہ
انہیں صحبت میسر آئی۔ ان کی قبر راویہ کے گاؤں میں ہے جو جحیر اور غوطہ دمشق کے درمیان واقع ہے۔ ابو عمیر عدی بن احمد بن عبد الباقی الادمی نے ابو عطیہ عبد الرحیم بن محرز بن عبد اللہ بن محرز بن سعید بن حبان بن مدرک بن زیاد الفزاری سے روایت کی کہ مدرک بن زیاد جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے مع ابو عبیدہ کے آئے اور دمشق کے گاؤں راویہ میں فوت ہوگئے اور یہ پہلے مسلمان ہیں جو وہاں دفن ہُوئے، حافظ ابو القاسم الدمشقی نے اس کا ...