سیّدنا مسطح بن اثاثہ رضی اللہ عنہ
بن عباد بن مطلب بن مناف بن قصی قرشی مطلبی: ان کی کنیت ابو عبادہ یا ابو عبد اللہ تھی۔ ان کی ماں کی کنیت ام مسطح تھی۔ اور ابو رہم بن مطلب بن عبد المناف کی دختر تھیں اور ام مسطح کی ماں کا نام رائطہ بنت صخر بن عامر بن کعب تھا اور حضرت ابو بکر صدیق کی خالہ تھیں۔ مسطح غزوۂ بدر میں موجود تھے اور واقعۂ افک کو خواہ مخواہ ہوا دی تھی۔ اور بطورِ سزا انہیں درے مارے گئے تھے۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ان کی مالی امداد کرتے تھے۔ قسم کھائی...