ابوشداد ذماری رضی اللہ عنہ
ابوشدادذماری عمانی،عمان میں سکونت اختیارکرلی تھی،ان سے مذکورہے،کہ اہلِ عمان کوحضورِاکرم کی طرف سے ایک فرمان موصول ہوا،جوچمڑے کے ایک ٹکڑے پرمرقوم تھا۔ "محمد رسول اللہ کی طرف سے اہل ِعمان کے نام،السلام علیکم،امابعد،اس امرکااقرارکرو،کہ اللہ کے بغیرکوئی معبودنہیں،اورمَیں اس کا رسول ہوں،زکوٰۃ اداکرو،اوراس طریقے سے مسجدوں کی حدبندی کرو،ورنہ تمہارے خلاف لشکرکشی کی جائے گی"۔ ابوشداد سے پوچھاگیا،کہ ان د...