متفرق صحابہ کرام  

ابوسُفیان بن محصن رضی اللہ عنہ

ابوسفیان بن محصن،انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا،ان سے عدی مولی ام قیس نے روایت کی،احمد بن حازم نے صالح مولی التؤامہ سے ،انہوں نے عدی مولی ام قیس سے ، انہوں نےسفیان بن ابومحصن سے روایت کی،کہ ہم نے یوم النحر کو حضورِاکرم کے ساتھ حمزۃ العقبہ پرکنکریاں پھینکیں اورپھرہم نے کرتے پہن لئے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ابونعیم لکھتے ہیں،ابن مندہ نے ذکرکیا ہے،لیکن ابوسنان ن...

حضرت ابو سفیان بن حرب

 حضرت ابو سفیان بن حرب رضی اللہ عنہ نام ونسب: پورا نام صخر بن حرب بن اميہ بن عبد شمس۔اموی قریشی الكنانی۔ لقب: ابو حنظلہ تاريخ ولات:63 قبل ہجرت / 560ء (عام الفيل سے دس سال قبل) مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ سیرت وخصائص: قبیلہ قریش کی اموی شاخ کے ایک سردار تھے۔ مدت تک اسلام کی مخالفت کرتے رہے۔ غزوہ بدر اورغزوہ احد کے معرکوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف جنگ لڑی۔ پھر ایک لشکر جرار لے کر مدینے پر چڑھائی کی مگر مسلمانوں نے مدینے کے گ...

ابوسُلمی رضی اللہ عنہ

ابوسُلمی،حضورِاکرم سے ملاقات کی،مگرآپ سے صرف ایک بات انہیں یادرہ گئی ہے،کہ ایک بار حضوراکرم نے نمازصبح میں سورۂ اَذَاالشَّمسُ کُوِّرَت پڑھی،ان سے سری بن یحییٰ نے روایت کی۔ ابن ابی حاتم کہتے ہیں،کہ میں نے اپنے والدکوسنا،وہ کہتے تھے،کہ میں نے حسان بن عبداللہ سے پوچھا،کیا سری بن یحییٰ کی ملاقات ابوسلمی سے ہوئی تھی،انہوں نے کہا،ہاں ،ابوعمرنے ان کاذکرکیا ہے۔ ...

ابوخالد المخزومی رضی اللہ عنہ

ابوخالد المخزومی،خالد بن ابوخالد قرشی مخزومی کے والد تھے،ان سے ان کے بیٹے خالد نے حضورِ اکرم سے طاعون کے بارے میں اس طرح حدیث سُنی،جس طرح اسامہ وغیرہ نے تبوک میں حضوراکرم سے سنی تھی،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوخراش ہذلی رضی اللہ عنہ

ابوخراش ہذلی،شاعر تھےاور ان کا نام خویلد بن مرہ بن عمروبن معاویہ بن تمیم بن سعد بن ہذیل ہے،اتنے تیزرفتار تھے کہ دوڑ میں گھوڑے سے آگے نکل جاتے تھے،زمانۂ جاہلیت میں عرب کے بہادروں میں شمار ہوتے تھے،اسلام قبول کیا،تو نہایت اچھے آدمی ثابت ہوئے۔ جمیل بن معمر الجمحی نے ان کے بھائی زہیر کو جن کاعرف عجوہ تھا،اور اسلام لاچکے تھے،فتح مکہ کے موقع پر قتل کردیا گیاتھا،اور جمیل ابھی کافر تھا،اور ایک روایت م...